تعلیم کا مقصد صرف روزی کمانا نہیں ہے بلکہ اچھا انسان بنانا ہے ،ْ راجہ مشتاق منہاس

جدید دورکے تقاضوں کاخیال رکھتے ہوئے ہمیں اپنی نونہال قوم کو سائنسی اورجدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ،ْوزیر اطلاعات آزاد کشمیر مسلم لیگ حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کی وجہ سے آزادکشمیر کا تعلیمی نظام بہتری کی طر ف گامزن ہے، موجو دہ حکومت نے این ٹی ایس کا نفاذ کر کے تاریخی اقدام کیا ،ْ تقریب سے خطاب

منگل 27 مارچ 2018 15:11

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) آزادحکومت کے وزیراطلاعات سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ تعلیم کا مقصد صرف روزی کمانا نہیں ہے بلکہ اچھا انسان بنانا ہے ۔نئی نسل میں تعلیم کی جس قدر ضرورت ہے اسی قدر تربیت کی بھی ضرورت ہے ۔تعلیم صرف معلومات (انفارمیشن ) کا نام نہیں ۔ہمیں اپنی اقدار پر مبنی تعلیم کی طرف نئی نسل کو لے جانا ہے ۔

علم ہی دنیاکی اصل دولت بچے والدین کاقیمتی سرمایہ ہیںاورجدید معیاری تعلیم کاحصول آج بڑا چیلنچ ہے ۔اس چیلنچ کامقابلہ کرنے کے لیے بہترین اساتذہ اورمعیاری تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے بچوں کو جدید اورسائنسی علوم کی تعلیم دے کرہی ہم دنیاکامقابلہ کرسکتے ہیں۔جن قوموں نے تعلیم پرتوجہ دیں آج وہ پوری دنیا میںچھائی ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تعلیم کے بغیر دنیا کی کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی ۔

ہمیں جدید دورکے تقاضوں کاخیال رکھتے ہوئے ہمیں اپنی نونہال قوم کو سائنسی اورجدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ۔ اساتذہ معاشرے کا اہم اورلازمی جزوہیں ۔تعلیمی نظام کی اصلاح وقت کی اہم ضرورت ہے ۔آج کے دورمیں نئی نسل کوجدید علوم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات ،مذہب ،اسلاف ثقافت ،تاریخ اورمذہبی روایات سے آگاہی بھی ضروری ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز تقریب تقسیم انعامات الحق ماڈل سکول وکالج باغ میںبحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ا(ر) راجہ عتیق احمد خا ن نے کی ،تقریب سے ڈائریکٹر الحق ماڈل سکول وکالج پروفیسر عبدالحق مراد ،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ سعید انقلابی ،راجہ امجد حسین منہاس ،پرنسپل الحق ماڈل سکول وکالج محمد طیب ،دانش ،ذولفقار ،اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں وزیرحکومت اوردیگر نے انعامات بھی تقسیم کیے اور انہیں شیلڈ بھی دی گئی ۔اس تقریب میں الحق ماڈل سکول وکالج کے طلبا وطالبات نے دلچسپ خاکے،ٹبلیواوردیگر پروگرامات انتہائی منفرد انداز میں پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیے ۔وزیرحکومت نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بہترین تعلیم تربیت فراہم کر کے حکومت کی معاونت کررہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ تعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے ۔ریاست میں سرکاری تعلیمی ادارے بھی معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں ۔تاہم پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی آزادکشمیر میں تعلیمی معیار بڑھانے کے لیے اہم کردا رادا رکررہے ہیں۔ایسے تعلیمی اداروں کی حکومت بھرپورمعاونت کرے گی ۔اوران کے مسائل بھی حل کرے گی ۔ ۔پروفیسرعبدالحق مرادمیرے استاد محترم ہیں جھنوں نے میری تعلیمی تربیت سکول وکالج سے کی۔

اورہر قدم پر مجھے اپنے مہربان شفیق استاد کی سرپرستی رہی اور یہ آج میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں آج اپنے استاد محترم کے سکول میں مہمان خصوصی کی حثیت سے ان کی تربیت اورتعلیم سے ہوں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ موجو دہ حکومت نے این ٹی ایس کا نفاذ کر کے تاریخی اقدام کیا ۔گزشتہ دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں تقرریاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی جس کی وجہ سے تعلیمی نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا ۔

مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کی وجہ سے آزادکشمیر کا تعلیمی نظام بہتری کی طر ف گامزن ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر اورپوری کابینہ تعلیمی نظام میں بہتری لانے اور بھرتیوں میں این ٹی ایس کے نفاذ پرقائم کرکے آزادکشمیر میں تاریخ ساز محکمہ تعلیم میں ایک سنہری باب رقم کیاہے۔‘ انھوں نے سکول کے اساتذہ و انتظامیہ کو احسن کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

اور توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں الحق ماڈل سکول وکالج مزید ترقی کی منازل طے کریں گے‘ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اس علاقے میں اپنی مدت کے دوران بھرپور ترقیاتی کام بھی کروائے گی‘ سڑکوں کی پختگی سمیت ‘ صحت ‘ تعلیم و دیگر شعبوں میں بھی بھرپور توجہ دیں گے۔انہوںنے سکول کے طلبا وطالبات کے لیے دس ہزار روپے کااعلان بھی کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

مکئی کی طرز پر باقی فصلات میں بھی جدت لاکر زراعت کو منافع بخش بنا یا جا سکتا ہے،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ..

مکئی کی طرز پر باقی فصلات میں بھی جدت لاکر زراعت کو منافع بخش بنا یا جا سکتا ہے،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ..

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام جمہوریت،گورننس اور پائیداری کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام جمہوریت،گورننس اور پائیداری کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن پر تقریب

پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایس سی سپلیمنٹری کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایس سی سپلیمنٹری کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے  مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس کے زیر اہتمام ڈی وی ایم سا لا نہ عشا ئیہ کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس کے زیر اہتمام ڈی وی ایم سا لا نہ عشا ئیہ کا انعقاد