جب تک ہم اداروں کے ساتھ مخلص نہیں ہوں گے اس وقت تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی

منگل 27 مارچ 2018 16:16

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہم غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے تنخواہیں لیتے ہیں لیکن اس قوم کا حق ادا نہیں کر رہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں ملازمین کو یہ احساس ہے کہ وہ عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں لیتے ہیں، انہیں احساس ذمہ داری ہے تبھی ہی وہ ممالک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں، ہمیں بھی اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہو گا، اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ہم بحیثیت قوم بہت پیچھے رہ جائیں گے، اپنے اردگرد نظر دوڑائیں آپ کے سامنے کوریا اور چین کی مثالیں ہیں، ان کے ہر فرد نے اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کیا تو آج تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں لوگ نوکری ذہنی سکون اور اطمینان کیلئے کرتے ہیں، جب تک وہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر لیں اس وقت تک انہیں سکون نہیں ملتا ہے، تیسری دنیا کے سرکاری ملازمین نوکری صرف تنخواہ کے حصول کیلئے کرتے ہیں، وہ منگل کو دفتری عملہ کی ٹریننگ کے دوسرے مرحلہ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر ٹریننگ پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ نے ٹریننگ کے حوالہ سے وائس چانسلر کو بریف کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ نے کہا کہ یہ ایک نیا ادارہ ہے اور نئی یونیورسٹی ہے اور یہاں تجربہ کار سٹاف کی کمی ہے، ہم ابھی سیکھنے کے مرحلہ سے گذر رہے ہیں، ابھی ہم نے اپنے ادارہ کی ترقی کیلئے روایات کو بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ انتہائی مہنگا ہوتا ہے اور اس کیلئے وقت درکار ہوتا ہے لیکن تجربہ کے حصول کیلئے تربیتی نشستیں اور دفتری امور میں ماہر افراد کے نقش قدم پر چلنے کی صورت میں تجربہ کا حصول آسان بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے ٹریننگ کے قوائد و ضوابط اور شیڈول کے حوالہ سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک ہم اپنے اداروں اور ذمہ داریوں کے ساتھ مخلص نہیں ہوں گے اس وقت تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی کامیابی اور ترقی میں ملازمین کا سب سے زیادہ کردار ہوتا ہے، ملازمین اگر ادارے کے ساتھ مخلص ہوں گے تو ادارے ترقی کی منازل تیزی کے ساتھ طے کریں گے لیکن اگر ملازمین صرف تنخواہ کے حصول کیلئے نوکری کریں گے تو ادارے تباہی کی طرف جائیں گے، ملازمین کسی بھی ادارہ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اگر یہی ریڑھ کی ہڈی کمزور ہو گی تو ادارے کبھی مضبوط نہیں ہوں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور اس ادارہ کو ایسا بنائیں کہ لوگ اس کی مثالیں دیں، ہم اس ادارے میں جب داخل ہوں تو ہماری نیت کام کرنے کی ہو نہ کہ صرف تنخواہ کا حصول ہو، ہم نے ایسے ملازمین کو بھی دیکھا ہے جنہوں نے محنت اور کام سے لگن کو اپنا شعار بنایا، یہی لگن اور محنت انہیں کلرک سے رجسٹرار تک کی سیٹ پر لے کر آئی۔ انہوں نے ملازمین کو کہا کہ وہ اس ٹریننگ سیشن کے دوران بھرپور انداز میں دفتری امور کو سیکھیں اور اس ادارہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ان کی بھرپور حمایت اور رہنمائی ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات  کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امورطلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل ہم نصابی مقابلہ جات 2024  کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امورطلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل ہم نصابی مقابلہ جات 2024 کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ’ مصنف سے ملاقات‘پر سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ’ مصنف سے ملاقات‘پر سیشن کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی پشاور،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدرات ایف اینڈ پی سی کے حوالے سے اجلاس

زرعی یونیورسٹی پشاور،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدرات ایف اینڈ پی سی کے حوالے سے اجلاس