قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نئے سال 2020کے آمد کی خوشی میں شاندار تقریب کا اہتمام

وائس چانسلر کانئے سال میں یونیورسٹی کو بہترین و مثالی جامعہ بنانے کے عزم اعادہ

بدھ 1 جنوری 2020 23:38

گلگت ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نئے سال 2020کے آمد کی خوشی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ویلیشنز قراقرم یونیورسٹی اور میڈیا کلب کے طلبہ وطالبات کے زیر اہتمام کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے۔

ان کے ہمراہ یونیورسٹی کی سینئر منیجمنٹ آفیسران اور طلبہ وطالبات موجود تھے۔پبلک ریلیشنز آفس سے جاری بیان کے مطابق نئے سال کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر نے کیک کاٹا اورنئے سال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے نئے سال میں یونیورسٹی کو بہترین و مثالی جامعہ بنانے کے لیے مزیدمتحرک ہونے کے عزم کا اعادہ کیااور کہاکہ یہ سال ملک و ملت سمیت پوری دنیاکے لیے امن وآشتی کا سال ہو۔

(جاری ہے)

اور اللہ پاک ہمیں ایسی صلاحیتوں سے نوازے جس سے ملک و قوم کی مزید بہتر انداز میں خدمت کرسکیں۔ وائس چانسلر نے نئے سال میں اس امید کا بھی اظہار کیاکہ اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرینگے اوریونیورسٹی کو معیاری تعلیم وتحقیق سمیت دیگر شعبہ جات میں مثالی جامعات میں شامل کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرینگے۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز قراقرم یونیورسٹی میر تعظم اختر نے شرکاء وتقریب منعقدہ کرنے والے منتظمین بلخصوص لیکچرار شعبہ ابلاغیات عامہ شمس الرحمن اور صدر میڈیاکلب قراقرم یونیورسٹی محمد امر خان شگری کا شکریہ ادا کیااور نئے سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات  کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امورطلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل ہم نصابی مقابلہ جات 2024  کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امورطلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل ہم نصابی مقابلہ جات 2024 کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ’ مصنف سے ملاقات‘پر سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ’ مصنف سے ملاقات‘پر سیشن کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی پشاور،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدرات ایف اینڈ پی سی کے حوالے سے اجلاس

زرعی یونیورسٹی پشاور،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدرات ایف اینڈ پی سی کے حوالے سے اجلاس

اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پنجاب کے 567 سکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف ‘اڑھائی ہزار سکولوں میں صرف ایک‘ایک ٹیچردستیاب

پنجاب کے 567 سکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف ‘اڑھائی ہزار سکولوں میں صرف ایک‘ایک ٹیچردستیاب

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا