Jaraseem Zukam - Article No. 1236
جراثیمی زکام - تحریر نمبر 1236
جراثیمی زکام کا آغاز یکایک نہیں ہوتا چھینکیں کم آتی ہے ناک سے پانی بھی زیادہ نہیں بہتا اور زکام رفتہ رفتہ مریض پر غلبہ پالیتا ہے آنکھوں میں جلن کے علاوہ جراثیمی زکام میں سربھاری محسوس ہوتا ہے
جمعرات 18 جنوری 2018
یہ زکام جراثیم کی وجہ سے ہوتا ہے اور عموماً سردی لگنے کی وجہ سے ہوتا ہے جراثیم صحت مند ناک پر بھی حملہ کرسکتے ہیں لیکن الرجی زدہ ناک ان کا من بھاتا شکار ہوتا ہے اس طرح یہ الرجی کو طول دے سکتے ہیں جراثیمی زکام کا آغاز یکایک نہیں ہوتا چھینکیں کم آتی ہے ناک سے پانی بھی زیادہ نہیں بہتا اور زکام رفتہ رفتہ مریض پر غلبہ پالیتا ہے آنکھوں میں جلن کے علاوہ جراثیمی زکام میں سربھاری محسوس ہوتا ہے اور درد کرتا ہے عموماً گلا بھی خراب ہوجاتا ہے اور مریض کو ہلکا یا تیز بخار ہوسکتا ہے یہ زکام ہفتہ،دو ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے دو دن بعد ناک میں پانی کی بجائے گاڑھا مواد بہنے لگتا ہے یہ زکام کئی پیچیدگیوں کو جنم دے سکتا ہے،
علاج: ابھی تک زکام کا کوئی مخصوص علاج دریافت نہیں ہوسکا بسترمیں مکمل آرام بہترین علاج ہے مدافعت کی قوت بڑھانے کے لیے وٹامن سی صبح ،دوپہر اور شام ایک ایک گولی اور لحمیاتی غذائیں استعمال کریں الرجی سے نمٹنے کے لیے اینٹی سٹینAntistin کی گولیاں استعمال کریں سر درد اور بخار سے نجات پانے کے لیے اسپرین کی دو گولیاں کھائے زکام کے دوران ناک صاف کرتے وقت اس پر زیادہ دباؤ نہ ڈالے اور اسے نچوڑیے نہیں۔
(جاری ہے)
چائے کا ایک چمچہ گلیسرین،ڈیڑھ چمچہ سپرٹ،ایک چمچہ خوردنی نمک،دو گلاس پانی میں حل کریں ان سب کو اچھی طرح ملالیں اور ناک بند ہونے کی صورت میں اس پانی سے ناک صاف کرلیں خود کو سردی سے محفوظ رکھیں اور جی بھر کر سوئیں اگر زکام زیادہ شدید ہو یا زیادہ دیر تک رہے تو آنکھوں کے اردگرد آنکھوں کے نیچے جبڑے کی صورت میں اس درد میں اضافہ ہوجاتا ہے اس کے ساتھ میں مریض کو اے۔پی۔سی دو یا تین گولیاں کھانی چاہییں ناک کو کھلا رکھنے کے لیے اوپر دی گئی دوائیں استعمال کریں اس مقصد کے لیے نیوسن فرین Neosynephrine بھی مفید ثابت ہوسکتی ہے ہیٹر یا چولہے کے قریب بیٹھنے سے تکلیف کا احساس کچھ کم ہوجاتا ہے مکمل آرام اور جسم کی قوت مدافعت کی بحالی ضروری ہیں اگر علاج کے باوجود افاقہ نہ ہو تو کسی ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
گلا خراب ہونا: اس کا اصل سبب تو جراثیم ہیں لیکن کئی دوسرے عوامل جراثیم کے لیے راہ ہموار کرتے ہیں ان میں حد سے زیادہ تمباکو نوشی اچانک بہت سرد یا گرم موسم کا سامنا غذا میں مصالحوں کا زیادہ استعمال کمزوری صحت اور ورزش کا فقدان اگرمنہ پکا ہوا ہو یا مریض زکام کا شکار ہو تو ناک یا منہ سے آنے والے جراثیم بھی گلے کوخراب کرسکتے ہیں گلے میں درد ہونے لگتا ہے کھانے پینے کی چیزیں نگلنی مشکل ہوجاتی ہے ایسا لگتا ہے جیسے کوئی چیز حلق سے چمٹ گئی ہو آواز بھاری ہوجاتی ہے اور مریض کو ہلکا سا بخار ہوجاتا ہے عموماً مریض کو بھوک نہیں لگتی اور نیند نہیں آتی۔
علاج: بستر میں مکمل طور سے آرام کریں درد اور بخار سے نجات پانے کے لیے اسپرین استعمال کریں اگر نیند نہ آئی ہو تو خواب آور گولیاں(دو سے کم)کھائیں مثلاً لومی نالLuminal اور گرم نمکین پانی کے غرارے کریں ہلکی پھلکی زود ہضم غذا استعمال کریں اگر قبض ہو تو اس کا بھی علاج کریں قوت مدافعت کی بحالی کے لیے وٹامن سی استعمال کریں اگر گلے کی خرابی پرانی ہو یا یہ زیادہ شدید ہو اور کافی تیز بخار ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں گرم پانی میں سوڈا بائی کارب ملا کر غرارے کرنا بھی مفید رہتا ہے تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز کریں۔
Browse More Cough And Throat Infection
گلے کے امراض
Gale Ke Amraz
اگر نس پر نس چڑھ جائے تو
Agar Nas Par Nas Chadh Jaye To
موسم بدلا ہے،خیال رکھیئے
Mausam Badla Hai Khayal Rakhiye
کھانسی
Khansi
سیزنل انفلوئنزا سے کیسے محفوظ رہا جائے!
Seasonal Influenza Se Kaise Mehfooz Raha Jaye
موسم سرما کی آمد آمد”احتیاط کریں“
Mosaam Sarma Ki Amad Amad - Ehtiyat Kareen
کھانسی کا گھریلو علاج
Khansi Ka Gharelo Ilaaj
موسم بدلتے ہی نزلہ زکام سے مقابلہ کس طرح کیا جائے؟
Mausam Bdalty Hi Nazla Zukam Se Muqaabla Kis Terhan Kia Jaye
کھانسی
Khansi
گلا بند ہونا
Gala Band Huna
جراثیمی زکام
Jaraseem Zukam
ناک گلے اور نظام تنفس کی بیماریاں
Naak Gala Or Nazam Tanafous Ke Bimariya