Khansi - Article No. 2274

Khansi

کھانسی - تحریر نمبر 2274

کھانسی ہر موسم میں لاحق ہونے والا عام مرض ہے جس سے چھوٹے بڑے اور ہر عمر سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثر ہو جاتے ہیں

ہفتہ 16 اکتوبر 2021

کھانسی ہر موسم میں لاحق ہونے والا عام مرض ہے جس سے چھوٹے بڑے اور ہر عمر سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثر ہو جاتے ہیں۔ کبھی موسمی تبدیلی اور کبھی کھانے پینے میں بے احتیاطی،کبھی وبائی امراض اور ماحولیاتی آلودگی وغیرہ کسی بھی موسم میں کھانسی کا باعث بنتے ہیں۔ ذیل میں کھانسی کو ختم کرنے کے لئے چند مفید گھریلو نسخے پیش کیے جا رہے ہیں۔
یہ اشیاء ہمارے گھر اور کچن میں باآسانی دستیاب ہیں۔ ہلدی کھانسی کے لئے مفید ہے۔ایک کپ پانی خوب گرم کریں اور اس میں ایک چائے کا چمچ ہلدی اور تھوڑی کالی مرچ ڈال دیں۔دار چینی بھی ڈالی جا سکتی ہے۔ان سب کو تین سے پانچ منٹ تک اچھی طرح اُبالیں اور ایک چمچ شہد کا ملا کر نیم گرم پئیں۔
ہربل ٹی
ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر اور ایک چمچ اجوائن ایک گلاس پانی میں اُبالیں،جب ایک گلاس پانی آدھا رہ جائے تو ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر میٹھا کر لیں۔

(جاری ہے)

دن میں دو سے تین مرتبہ اس ہربل ٹی کا استعمال کھانسی کو آرام دینے میں مفید ہے۔کھانسی کے لئے ہلدی کا سفوف بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔اس مقصد کے لئے ہلدی کو توے پر بھون لیں اور پیس کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر اور ایک چمچ شہد لے کر حسب ضرورت پانی میں ڈالیں اور مکس کر لیں۔اس محلول کو دن میں دو بار استعمال کرنا مفید ہے۔

ادرک
تازہ ادرک کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ایک گلاس پانی میں ڈال کر اسے خوب گرم کریں۔ٹھنڈا ہونے پر یا نیم گرم پئیں۔یہ آواز بیٹھ جانے اور نہ رُکنے والی کھانسی کے لئے مفید ہے۔اس کا استعمال سینے کی جکڑن کو بھی ختم کرتا ہے۔اس میں شہد اور لیموں کا رس بھی ملایا جا سکتا ہے۔سارا دن وقفے وقفے سے تازہ ادرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے چبانا کھانسی کو آرام دینے میں مفید ہے۔

لہسن
کھانسی کے لئے لہسن مفید ہے۔لہسن میں دافع بیکٹیریا اور دافع مائیکرو بیئل دونوں طرح کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ایک گلاس پانی میں لہسن کے دو سے تین جوئے ڈال کر پانی کو اُبال لیں۔تھوڑی سی تلسی کے پتے یا نیاز بو کے پتے بھی اس میں شامل کر لیں۔اچھی طرح انہیں پکنے دیں جب پانی آدھا رہ جائے،تو چولہے سے اُتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
بعد ازاں شہد ڈال کر استعمال کریں۔اس کا استعمال سانس کو بحال کرتا ہے نیز کھانسی کی کیفیت کو ختم کرتا ہے۔دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال خاطر خواہ فوائد کا حامل ہے۔ایک جوئے لہسن پر شہد لگا کر یا لونگ کے تیل کے ایک دو قطرے ڈال کر کھانے سے بھی کھانسی کو آرام آتا ہے۔
پیاز
ایک چائے کا چمچ پیاز کا رس اور ایک چائے کا چمچ شہد دونوں کو ملا کر استعمال کرنا نہ صرف کھانسی کو دور کرتا ہے بلکہ گلے کو صاف کرنے کا باعث بنتا ہے۔
پیاز،شہد اور کمفری (Comfrey) کے پتے برابر وزن میں لے کر ان کا جوشاندہ بنا کر دن میں تین سے چار مرتبہ استعمال کرنا خشک کھانسی اور اس کے بعد کے اثرات کو روکنے میں مفید ہے۔دودھ اور شہد کا استعمال خشک کھانسی اور سینے میں ہونے والے درد کو دور کرتا ہے۔نیز مسلسل آنے والی کھانسی کو بھی روکتا ہے۔
انگور
قدرت نے انگور میں بے شمار شفائی خصوصیات بھی رکھی ہیں۔یہ بلغم کو خارج کرنے میں مفید ہے۔انگور کا استعمال بلغم کو خارج کرکے سانس کی تنگی کو دور کرتا ہے۔

Browse More Cough And Throat Infection