Seasonal Influenza Say Kaisy Bacha Jay - Article No. 1474
سیزنل انفلوئنزا سے کیسے محفوظ رہا جائے! - تحریر نمبر 1474
گزشتہ سال مختلف شہروں میں سیزنل انفلوئنزا ( سوائن فلو)سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے اور درجنوں جان کی بازی ہار گئے
منگل 29 جنوری 2019
رانا اعجاز حسین چوہان
جس پر امسال محکمہ صحت کے بروقت اقدامات اور احتیاطی تدابیر کی بدولت سیز نل انفلوئز ا کے مر یضوں کی تعداد کسی حد تک کم ہے اور علاج کی سہولیات کی بدولت اموات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے سیزنل انفلوئنزا کے مریضوں کی تشخیص و علاج کے لئے علیحدہ ایمرجنسی آئسولیشن میڈیکل وارڈ قائم کردیے گئے ہیں، جہاں سینئر میڈیکل آفیسرز تعینات اور حفاظتی ویکسی نیشن کا انتظام کیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
سیزنل انفلوئنزا کو پہلے سوائن فلو کہا جاتا تھا،اب سیزنل انفلوئنزا ( اے ایچ ون این ون ) کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ پھیپھڑوں کا انفیکشن ہے جوکہ ایک وائرس کے ذریعے پھیلتا ہے۔
متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے سے آلودہ زرات پھیلتے ہیں اور بڑی آسانی سے ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتے ہیں۔ یہ متاثرہ مریضوں کے سانس لینے سے ہوا، اور ہاتھوں سے مختلف جگہوں پر پھیلتا ہے، اورجب کوئی صحت مند انسان متاثرہ جگہ پر ہاتھ لگاتا ہے تو یہ جراثیم اس کے جسم میں داخل ہوکر اسے بھی دو یا تین دن میں متاثر کردیتا ہے۔ پاکستان میں موسم سرما میں اس مرض کے پھیلنے کی وجوہات یہ ہیں کہ چونکہ قدرت نے سورج کی روشنی میں پائی جانے والی الٹرا وائلٹ شعاعوں کو جراثیم کش بنایا ہے، لیکن موسم سرما میں کیونکہ سورج کی روشنی بہت کم ہوتی ہے یا اس کی طاقت کم ہوتی ہے اس وجہ سے الٹرا وائلٹ ریڈی ایشن جراثیم کو نہیں مار سکتے۔ اور سرد موسم میں لوگ سردی سے بچنے کے لیے زیادہ تر بند کمروں میں دیر تک رہتے ہیں،اس دوران متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے سے مرض بڑی آسانی دوسروں میں منتقل ہو سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں ٹھنڈے موسم میں ہوا خشک ہوجاتی ہے جو کہ سانس کی نالیوں میں موجود جھلیوں کو خشک کردیتی ہے اور جراثیم آسانی سے نظام تنفس کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرد موسم کی وجہ سے انفلوئنزا کا وائرس روز مرہ کی قابل استعمال چیزوں مثلاً تولیہ، رومال، ٹشو، دروازے کے ہینڈل وغیرہ پر زیادہ دیر تک موجود رہتا ہے۔ بوڑھے افراد ، بچے ، حاملہ خواتین ، ذہنی دباؤ ، جگر، گردہ، دل ، دمہ، پھیپھڑوں اور شوگر کے عارضے میں مبتلا افراد اس وائرس کا آسان شکار ہوتے ہیں، جنہیں سرد موسم میں اس وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے۔سیزنل انفلوئنزا کی واضع علامات سانس لینے میں دشواری، اچانک بخار کا ہوجانا، زیادہ خشک کھانسی، سر میں درد ، پٹھوں اور جوڑوں میں درد ، گلے کا خراب ہونا ، ناک کا بہنا شامل ہیں، یہ علامات عام نزلہ و زکام میں بھی پائی جاتی ہیں لیکن سیزنل انفلوئنزا میں ان علامات کی شدت کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ واضع رہے کہ عام زکام اور سیزنل انفلوئنزا دو الگ الگ بیماریاں ہیں اور ان کے جراثیم بھی الگ الگ ہیں البتہ دونوں کی علامات بہت ملتی جلتی ہیں، اس کے علاوہ زکام کی علامات کم شدت کی ہوتی ہیں اور یہ جلد ٹھیک ہو جاتی ہیں ، علاوہ ازیں عام نزلہ و زکام میں بچوں اور بزرگوں میں اسہال ، متلی و الٹی زیادہ ہوتی ہے۔ جبکہ ایک مستند معالج ہسٹری اور معائنے سے ان دونوں بیماریوں کے فرق اور مناسب تشخیص کر سکتاہے۔سیزنل انفلوئنزا قابل علاج مرض ہے اور اس سے لاپرواہی کسی طور پر مناسب نہیں کیونکہ انفلوئنزا فلو شدید بیماری سے لے کر موت بھی لاسکتا ہے۔ تشخیص کے بعد مریضوں کا ان کی علامات کے مطابق علاج کیا جاتا ہے جس میں گھر پر بیڈ ریسٹ دیا جاتا ہے تا کہ معاشرے کے دیگر افراد تک خطرناک جراثیم نہ پہنچیں۔ بخار اور درد کو کم کرنے والی ادویات دی جاتی ہیں،مر یض کی خوراک کو بہتر کیا جا تا ہے اور اس کے علاوہ جراثیم کے خلاف اینٹی وائرل ادویات دی جا تی ہیں، مریض اور گھر کے دیگر افراد کو ویکسی نیشن بھی کی جاتی ہے جس کا اثر تقریباً ایک سال تک رہتا ہے، یہ ویکسین مارکیٹ میں باآسانی دستیاب اور زیادہ مہنگی بھی نہیں ہے لیکن 6 ماہ سے کم عمر بچوں کو ویکسی نیشن نہیں کی جاسکتی۔ جسم میں سیزنل انفلوئنزا وائرس سے 1 سے 4 روز کے اندر بیماری کی علامات پیدا ہوتی ہیں اور بروقت علاج سے بیماری تقریبا ًایک سے تین ہفتے میں ختم ہوجاتی ہے لیکن یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ رو بصحت ہونے کے بعد بھی دو سے تین ہفتے تک جراثیم کا اخراج، کھانسنے اور چھینکنے سے جاری رہتا ہے اسی لیے مریض اور مریض کے لواحقین دونوں کو بہت احتیاط کی ضرورت رہتی ہے۔ سیزنل انفلوئنزا سے متاثرہ افراد کو چاہیے کہ وہ کھانستے وقت یا چھینک آنے پر اپنے منہ اور ناک پر صاف کپڑا یا پھر ٹشو پیپر رکھیں تاکہ اس مرض کے جراثیم کو مذید پھیلنے سے روکا جاسکے، اور پھر استعمال شدہ کپڑا یا ٹشو پیپر فوری طور پر ضائع کردینا چاہیے۔ اس کے علاوہ عام لوگوں سے میل جول میں احتیاط برتنی چاہئے، ہاتھوں کے گندا ہونے پر ان سے آنکھوں ، منہ یا ناک کو چھونے سے گریز کرتے ہوئے ہاتھوں کومعیاری اینٹی سیپٹک صابن سے اچھی طرح دھونا چاہئے۔ ایسی غذائیں استعمال کرنی چاہیے جن میں زیادہ پروٹین ہوں، مثلاً انڈہ ، چھوٹا گوشت اور دالیں وغیرہ۔ معمولی نزلہ و زکام ہونے پر سیزنل انفلوئنزا سے بچنے کے لئے فوری طور پر مستند معالج سے رجوع کرنا چاہیے، یہاں واضع رہے کہ ہر نزلہ و زکام سیزنل انفلوئنزا نہیں ہوتا لیکن احتیاط کا تقاضا ہے کہ بروقت معالج سے رجوع کیا جائے ، شدید نزلہ و زکام کی صورت میں کاروبار ، سکول اور ہجوم والی جگہوں جیسے مارکیٹ وغیرہ نہ جایا جائے، ہوسکے تو گھر پر ہی رہ کر آرام کیا جائے اور ماسک استعمال کیا جائے۔ اس وقت وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیزنل انفلوئنزا سے بچاوٴ، اور روک تھام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، شہری صحت و صفائی کی صورتحال یقینی بنا کر اور ہر مناسب احتیاط اور بروقت علاج سے اس مرض پر قابو پاسکتے ہیں۔
Browse More Nose And Ear
رات کے آدھے پہر
Raat Ke Aadhe Pehar
کان اور اس کی حفاظت
Kaan Aur Us Ki Hifazat
سائنوسائٹس
Sinusitis
گلے کے امراض
Gale Ke Amraz
"باروٹرما"
Barotrauma
صحت مند دانت صحت مند زندگی
Sehat Mand Dant Sehat Mand Zindagi
سیزنل انفلوئنزا سے کیسے محفوظ رہا جائے!
Seasonal Influenza Se Kaise Mehfooz Raha Jaye
موسم سرما کی آمد آمد”احتیاط کریں“
Mosaam Sarma Ki Amad Amad - Ehtiyat Kareen
کان قدرت کی انمول نعمت۔۔تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان
Kaan Qudrat Ki Anmol Naimat
عظیم نعمت کان کی صحت کا خیال بھی رکھیں!۔۔۔تحریر:اختر سردار چودھری
Azeem Nemat Kaan Ki Sehat Ka Khayal Bhi Rakhen!
سیزنل انفلوئنزا سے کیسے محفوظ رہا جائے!
Seasonal Influenza Say Kaisy Bacha Jay
ناک ،کان اورگلے کی بیماریاں
Naak Kaan Aur Galay Ki Bemariyan