Sehat Mand Dant Sehat Mand Zindagi - Article No. 1898

صحت مند دانت صحت مند زندگی - تحریر نمبر 1898
بہت سے لوگوں کا خیال ہےکہ زور زور سے برش دانتوں پر کرنے سے دانت صاف زیادہ اچھے ہوتے ہیں حالانکہ ڈینٹسٹ کی رائے اس کے بلکل مختلف ہے اس طرح برش زور سے کرنے سے دانتوں کی حفاظتی تہہ جسے انیمل کہتے ہیں اتر جاتی ہے
ہفتہ 11 جولائی 2020
بہت سے لوگوں کا خیال ہےکہ زور زور سے برش دانتوں پر کرنے سے دانت صاف زیادہ اچھے ہوتے ہیں حالانکہ ڈینٹسٹ کی رائے اس کے بلکل مختلف ہے اس طرح برش زور سے کرنے سے دانتوں کی حفاظتی تہہ جسے انیمل کہتے ہیں اتر جاتی ہے اور انیمل کے نیچے والی حساس تہہ جسے ڈینٹین کہتے ہیں نظر آنے لگ جاتی ہے ایسے دانتوں کے مریضوں میں ٹھنڈاگرم زیادہ لگتا ہے ایسے مریضوں کے مسوڑھے بھی متاثر ہوتے ہیں انکے دانت زیادہ حساس ہوتے ہیں اس لئے جب بھی برش کریں آرام سے نرم ریشوں والے برش سے برش کریں
بہت سے لوگ اس بارے میں نہیں جانتے کہ تین سال سے چھوٹے بچوں کے منہ کی صفائی کا خیال کیسے رکھا جائے
دو ماہ تک کے بچوں کو ھاتھ کی انگلی پر Gauzeگاز یا کوئی نرم کپڑا لپیٹ کراور سادے پانی سے تھوڑا کپڑے یا Gauzeگاز جو بھی آپ استعمال کررہے ھوں کو گیلا کرکے بچے کے منہ کو احتیاط سے کؑھول کر مسوڑھوں اور زبان پر گولائی رخ میں پھیر کر صاف کیا جا سکتا ہے
جب بچے کے منہ میں پہلا دودھ کا دانت آجائے تو چھوٹے سائز کےنرم برش پر بغیر ٹوتھ پیسٹ لگائے صرف پانی سے برش گیلا کرکے بچے کے دانتوں کو صاف کریں جب تک بچہ دو سال کا نہ ہو جائے اس طرح ہی دانتوں کی صفائی کا خیال رکھیں دو سال کے بعد بچے کو برش پر بچوں والی مخصوص ٹوتھ پیسٹ مٹر کے دانے کے بربر لگا کر صبح شام بچوں کو برش کروائیں
صحت مند دانت صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں
مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرکے آپ اپنے دانتوں کو صحتمند رکھ سکتےہیں۔
(جاری ہے)
دن میں دو بار اپنے دانتوں اور زبان پر برش کیجئے
صحت بخش اور متناسب خوراک کا استعمال کیجئے
دانتوں میں باقائدگی سے خلال کرنا بھی دانتوں کو صحت مند اور چمکدار رکھتا ہے
تمباکونوشی سے پرہیز کیجئے
دانتوں کا خیال رکھ کے آپ انکی صحت اور عمر میں اضافہ کر سکتے ہیں
کسی تکلیف یا پچیدگی کی صورت میں فورا" ماہر دندان سے رجوع کریں۔
Browse More Nose And Ear

سماعت کا خیال رکھیں
Samaat Ka Khayal Rakhein

لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain

فلو وائرل بیماری
Flu Viral Bimari

رات کے آدھے پہر
Raat Ke Aadhe Pehar

کان اور اس کی حفاظت
Kaan Aur Us Ki Hifazat

سائنوسائٹس
Sinusitis

گلے کے امراض
Gale Ke Amraz

"باروٹرما"
Barotrauma

صحت مند دانت صحت مند زندگی
Sehat Mand Dant Sehat Mand Zindagi

سیزنل انفلوئنزا سے کیسے محفوظ رہا جائے!
Seasonal Influenza Se Kaise Mehfooz Raha Jaye

موسم سرما کی آمد آمد”احتیاط کریں“
Mosaam Sarma Ki Amad Amad - Ehtiyat Kareen

کان قدرت کی انمول نعمت۔۔تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان
Kaan Qudrat Ki Anmol Naimat