Operation K Zariay Falij Ka Asan Elaj - Article No. 1086
آپریشن کے ذریعے فالج کا آسان علاج - تحریر نمبر 1086
لندن اور برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے فالج کا علاج کرنے کے لیے ایک جدید لیکن قدرے آسان آپریشن کی منظوری دے دی جس کی سہولت جلد ہی تمام برطانوی اسپتالوں سے دستیاب ہوگی۔
پیر 24 اپریل 2017
فالج عام طور پر دماغ تک پہنچنے والی خون کی نالیوں میں خون کے لوتھڑے جم جانے کی وجہ سے ہوتا ہے جس کے نتیجے میں دماغ کو خون اور آکسیجن کی فراہمی بہت کم رہ جاتی ہے اور متاثرہ شخص حرکت کرنے سے معذور ہوجاتا ہے ۔
اگر کسی طرح خون کے یہ لوتھڑے نکال دیئے جائیں اور دماغ کو خون کی فراہمی بحال کردی جائے تو فالج کا مریض چند روز میں مکمل صحت یاب ہوسکتا ہے اور اپنے روزمرہ معمولات دوبارہ سے بحال کرسکتا ہے ۔ البتہ ماضی میں ایسا کوئی بھی آپریشن بہت خطرناک تصور کیا جاتا تھا جس میں مریض کی موت کا امکان بہت زیادہ ہوتا تھا۔
(جاری ہے)
فالج کا یہ آپریشن جسے ”مکینیکل تھرومبیکٹومی “کہا جاتا ہے ، 2010 سے لندن کے سینٹ جارجز اسپتال میں محدود طور پر کیا جارہا ہے جس میں مریض کے نچلے دھڑ میں شگاف کرکے شریان میں ایک باریک تار داخل کی جاتی ہے جسے آہستہ آہستہ اوپر بڑھایا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ دماغ میں اس جگہ تک پہنچ جاتی ہے جہاں خون کا لوتھڑا جما ہوتا ہے ۔
تار کی باریک نوک اس لوتھڑے میں پیوست ہوکر پہلے اسے ہلاتی جلاتی ہے تاکہ وہ اپنی جگہ چھوڑ دے اور پھر اس کے گرد لپٹی ہوئی ایک جالی پھیلادی جاتی ہے اور خون کا لوتھڑا اس کے ساتھ چپک جاتا ہے ۔ اس کے بعد بڑی آہستگی سے یہ تار واپس کھینچی جاتی ہے جس کے ساتھ جالی میں بند وہ لوتھڑا بھی کھنچا چلا آتا ہے ۔ اس طریقے پر خون کا لوتھڑا جسم سے نکال باہر کرنے کے چند دن بعد مریض ایک بار پھر اپنے ہاتھوں پیروں کو حرکت دینے اور چلنے پھرنے کے قابل ہوجاتا ہے ۔
اس تکنیک کی افادیت دیکھتے ہوئے برطانیہ کی ”نیشنل ہیلتھ سروس“ نے اسے بڑے پیمانے پر استعمال کرنے اور زیادہ اسپتالوں میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح مکینیکل تھرومبیکٹومی کی تدبیر جلد ہی پورے برطانیہ میں فالج کا علاج کرنے میں رائج کردی جائے گی اور اندازہ ہے کہ آئندہ چار سال تک اس سے سالانہ 8000 سے زیادہ آپریشن کیے جارہے ہوں گے۔
Browse More Paralysis
سبزے کے قریب، دماغی امراض سے دور
Sabze Ke Qareeb, Dimaghi Amraz Se Door
فالج تیزی سے بڑھتا ہوا مرض
Falaj - Tezi Se Bharta Hua Marz
29 اکتوبر فالج سے آگاہی کا عالمی دن
29 October Falaj Se Agahi Ka Din
فالج- معذور کردینے والا مرض
Falaj - Mazoor Kar Dene Wala Marz
میتھی سے صحت اور دلکشی پائیے
Methi Se Sehat Or Dilkashi Payeen
فالج سے بچاؤ کیوں کر؟
Faalij Se Bachao Kyo Kar