یو اے ای کے تجارتی وفد کی پی ایف سی کے سی ای او سے ملاقات، فرنیچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

جمعرات 5 جون 2025 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے چار رکنی وفد نے جمعرات کو یہاں پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت بالخصوص فرنیچر کے شعبے میں تجارت و تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

الحبیب بن طالب کی سربراہی میں وفد نے یو اے ای اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے، خلیجی ریاستوں میں پاکستانی فرنیچر کی برآمدات کو فروغ دینے اور اس شعبے میں یو اے کی سرمایہ کاری، پاکستان کی ہنر مندی اور مسابقتی مینوفیکچرنگ سے فائدہ اٹھانے بارے تبادلہ خیال کیا۔

میاں کاشف اشفاق نے بین الاقوامی شراکت داری کو آسان بنانے اور عالمی سطح پر اعلیٰ معیار کے پاکستانی فرنیچر کی نمائش کے لیے پی ایف سی کے عزم کا اعادہ اور اس شعبے کی ترقی اور برآمدی تنوع کے امکانات کو اجاگر کیا۔ یو اے ای کے سرمایہ کاروں نے پاکستانی فرنیچر مینوفیکچررز کے منفرد ڈیزائنوں اور معیاری مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے قریبی تعاون کے فروغ اور مارکیٹ رسائی میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu