حالا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کو ملک گیر سرگرمیوں کا لائسنس دے دیا گیا

جمعرات 5 جون 2025 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) بینک دولت پاکستان نے ’’حالا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ‘‘ کو مائیکرو فنانس بینکاری سہولتوں کی ملک گیر فراہمی کا لائسنس دے دیا جو 3 جون 2025ء سے نافذ العمل ہے۔

(جاری ہے)

یہ مائیکرو فنانس بینک حال ہی میں مصر کی صف اول کی فن ٹیک کمپنی ایم این ٹی-حالا جو دنیا کے اور بہت سے ملکوں میں بھی موجود ہے، نے لے لیا تھا۔ یہ کمپنی کاروباری اداروں اور صارفین کو قرض دیتی ہے اور بینک سہولتوں سے محروم اور نیم محروم طبقوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای کامرس کی سہولتیں فراہم کرتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu