ان ڈرائیو ڈلیوری نے پاکستان میں بزنس موڈ متعارف کرادیا

جمعرات 5 جون 2025 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)رائیڈ ہیلنگ سروس ان ڈرائیو نے پاکستان میںڈلیوری کی خدمات کیلئے بزنس موڈ متعارف کرادیا ہے۔ یہ خاص طور پر کاروباری افراد اور چھوٹے کاروباروں کے لیے تیار کردہ ایک نیا فیچر سیٹ ہے، جو گزشتہ چھ ماہ میں بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں میں 36 فیصد اضافے کے بعد متعارف کیا گیا ہے۔ یہ نیا موڈ باقاعدہ کاروباری ڈیلیوری صارفین کے لیے مختلف سہولیات فراہم کرتا ہے، جن میں ایپ کے اندر پیکیج انشورنس، ترجیحی سپورٹ، اور جدید ڈلیوری آپشنز شامل ہیں۔

پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار تیزی سے کورئیر ایپس کی طرف رجوع کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی ڈیلیوری سروسز میں رفتار، لچک اور کنٹرول حاصل کر سکیں۔ ان ڈرائیوکی ایک تحقیق کے مطابق، کاروباری صارفین کی جانب سے ایپ استعمال کرنے کی اہم وجوہات میں ایک وقت میں متعدد کورئیرز منگوانے کی سہولت (63فیصد)، تیز تر ڈلیوری کا وقت (57فیصد) اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ و کنٹرول (48فیصد) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ ابھی بھی 58فیصد کاروبار زیادہ تر آف لائن کام کرتے ہیں، لیکن بہت سے ادارے اب ڈیجیٹل ٹولز اپنا رہے ہیں تاکہ وہ صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات پر پورا اتر سکیں۔ بزنس موڈ خاص طور پر روایتی ڈیلیوری طریقوں سے ڈیجیٹل منتقلی کو سپورٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں پیکج گم ہونے یا چوری ہونے کی صورت میں 10,000 روپے تک کی انشورنس شامل ہے۔ اس موقع پر ان ڈرائیو کے کنٹری لیڈ محمد اویس سعید نے کہاکہ "پاکستانی کاروباری حضرات حقیقت پسند، باہمت اور اب تیزی سے ڈیجیٹل ذرائع کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، اور بزنس موڈ انہی ضروریات کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu