مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤمیں استحکام رہا

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپارٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 16700 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا

جمعہ 6 جون 2025 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤمیں استحکام رہا۔ کاروبار محدود رہا کپاس کی نئی فصل کی جزوی آمد شروع ہو چکی ہے فی الحال صوب سندھ اور صوب پنجاب میں جینگ فیکٹریوں نے جزوی طور پر جینگ شروع کردی ہے صوبہ سندھ کے زیریں علاقوں سے پھٹی کی جزوی مد شروع ہو چکی ہے فی الحال تقریبا 3400 گانٹھوں کی پھٹی جینگ فیکٹریوں میں پہنچ چکی ہے عید الاضحی کے بعد زیادہ کاروبار شروع ہونے کی امید ہے حکومت نے نئے سیزن 26-2025 کے لیے کپاس کا پیداواری ہدف ایک کروڑ 18 لاکھ گانٹھوں کا مقرر کیا ہے۔

فی الحال چالو سیزن کا کاروبار کم ہو رہا ہے روئی کا بھا 16000 تا 17500 روپے فی من پر ہو رہا ہے زیادہ کاروبار ادھار میں ہو رہا ہے کوالٹی اور پیمنٹ کنڈیشن پر کاروبار ہو رہا ہے جنرز کے پاس روئی کا اسٹاک کم ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت مقامی کپاس پر 18 فیصد جنرل ٹیکس ختم کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے تاکہ کپاس کی پیداوار کو فروغ دیا جائے یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔

صوب سندھ و پنجاب میں کوالٹی اور پیمنٹ کنڈیشن کے مطابق روئی کا کاروبار فی من 16000 تا 17500 روپے تک ہوئے نئی فصل کے سودے فی من 17000 تا 17500 روپے میں ہوئے پھٹی فی 40 کلو 8000 تا 8800 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپارٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 16700 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن کے بھا میں اتار چڑھا ہو رہا ہے نیویار کاٹن کے بھا میں ملا جلا رجحان رہا 65.50 تا 69 سینٹ کے درمیان وعدے کے سودے ہو رہے ہیں۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 2024-25 کیلئے 1 لاکھ 9 ہزار 800 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔

Browse Latest Health News in Urdu