ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے اضافہ ریکارڈ

جمعرات 12 جون 2025 20:23

ملک بھر میں سونے کی  فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,430 روپے اضافے کے بعد 302,554 روپے سے بڑھ کر 305,984 روپے ہوگئی اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 277,351 روپے سے بڑھ کر 280,495 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,745 روپے اور 3,210 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,335 ڈالر سے بڑھ کر 3،375 ڈالر ہو گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu