گاڑیوں کی فروخت میں 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کا اضافہ

جمعرات 12 جون 2025 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، کا روں کی فروخت میں 32 فیصد تک کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے، جاری مالی سال میں الیکٹرک کا رکے 156 یونٹس کی فروخت ہوئی۔ پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جو لائی 2024ء سے مئی 2025ء تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کی مجموعی طورپر 1532779 یونٹس کی فروخت ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1194467 یونٹس کے مقابلہ میں 28 فیصد زیادہ ہے،مئی 2025ء میں ملک میں گاڑیوں کے 167138 یونٹس کی فروخت ہوئی جو اپر یل کے مقابلہ میں 13 فیصد اور گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 26 فیصد زیادہ ہے، اپر یل میں ملک میں 148439 یونٹس اور گزشتہ سال مئی میں 133085 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں کا روں کے 94388 یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 71449 یونٹس کے مقابلہ میں 32 فیصد زیادہ ہے، مئی میں کا روں کے 1119 یونٹس فروخت ہوئے جو اپر یل کے 8004 یونٹس کے مقابلہ میں 39 فیصد اور گزشتہ سال مئی کے 8487 یونٹس کے مقابلہ میں 31 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ایل سی ویز وینز اور جیپوں کے 31706 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 19093 یونٹس کے مقابلہ میں 66 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں صرف 156 یونٹس الیکٹرک کا روں کی فروخت ہوئی ہے۔اسی طرح اسی مدت میں ملک میں 1339843 یونٹس موٹرسائیکلز کی فروخت ہوئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1038423 یونٹس کے مقابلہ میں 29 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال کے دوران ملک میں ٹرکوں کے 3776 یونٹس اور بسوں کے 719 یونٹس کی فروخت ہوئی۔

Browse Latest Health News in Urdu