واضح نظرآرہا منی بجٹ بھی آئے گا ،مہم جوئی بھی جاری رہے گی ‘ خادم حسین

جمعہ 13 جون 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ ماہرین معاشیات کے مطابق 4.2فیصد جی ڈی پی گروتھ کی پیشگوئی کافی حدتک غیر حقیقی لگتی ہے ،محصولات میں 14 فیصد سے زائد اضافے کا ہدف مقرر کیا گیاہے لیکن ایف بی آر کی استعداد کو دیکھا جائے تو یہ بھی آسان نہیں ہوگا ،بجٹ میں انڈسٹری سمیت جن شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت تھی انہیں نظر انداز کیا گیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر کا زیادہ تر انحصار غیر ملکی قرضوں پر ہے جو لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ،معیشت اپنے بل بوتے پر وہ گروتھ نہیں دکھا رہی جس سے یہ کہا جا سکے کہ ہم آنے والے سالوںمیں غیر ملکی قرضے اتارنے کے قابل ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

گروتھ، روزگار اور ٹیکسز کا حصول صنعتوں کی ترقی سے جڑا ہوا ہے لیکن بجٹ میں اس پر اس طرح توجہ نہیں دی گئی جس کی ضرورت تھی۔

برآمدی صنعتوں کو براہ راست ریلیف دینے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی منڈیوں میں مسابقت کی دوڑ میں شامل ہو کر ملک کے لئے زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ لایا جا سکے ۔ خادم حسین نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کے رویے سے واضح ہے کہ منی بجٹ بھی آئے گا اور مہم جوئی بھی جاری رہے گی جس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال  مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں 24گھنٹے ایم آر آئی کی سہولت دستیاب

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں 24گھنٹے ایم آر آئی کی سہولت دستیاب

نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے کینسر کی تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ ایٹمی توانائی کمیشن

نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے کینسر کی تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ ایٹمی توانائی کمیشن

پاکستان میں دوائوں سے مزاحمت سب سے بڑی قاتل بیماری بن گئی، سالانہ تین لاکھ سے زائد اموات

پاکستان میں دوائوں سے مزاحمت سب سے بڑی قاتل بیماری بن گئی، سالانہ تین لاکھ سے زائد اموات

ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کیلئے مفت انسولین،وزیراعلیٰ نے انسولین کارڈ لانچ کر دیا

ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کیلئے مفت انسولین،وزیراعلیٰ نے انسولین کارڈ لانچ کر دیا

ادویات گھر کی دیلیز تک پروگرام

ادویات گھر کی دیلیز تک پروگرام

امریکا میں پہلی بار انسانی مثانے کی کامیاب پیوند کاری

امریکا میں پہلی بار انسانی مثانے کی کامیاب پیوند کاری

بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر) سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر) سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ