آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

ہفتہ 14 جون 2025 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور پی اے ایف ہسپتال نے کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔آئی سی سی آئی کے ایک اجلاس کے دوران صدر ناصر منصور قریشی نے پی اے ایف ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایئر کموڈور (ریٹائرڈ)راجہ وقار علی کا خیرمقدم کیا اور کاروباری ترقی، معاشی استحکام اور سماجی ذمہ داری کے فروغ کے لیے آئی سی سی آئی کی جاری کاو شوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے سرکردہ اداروں کے ساتھ تزویراتی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک کی معیشت کو چلانے والوں کی صحت کی حفاظت کی جا سکے۔ انہوں نے ترقی پسند پالیسی کی وکالت، صلاحیت سازی، سہولت کاری ،خدمات اور صحت پر مرکوز اقدامات کے ذریعے کاروباری شعبے کی حمایت کے لئے آئی سی سی آئی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری مالکان اور ان کی افرادی قوت کی بہبود پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے لازمی ہے۔

اس موقع پر فریقین نے صحت سے متعلق آگاہی مہم شروع کرنے، طبی اسکریننگ کے انعقاد اور چیمبر کے اراکین کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے ائیر کموڈور راجہ وقار علی کو ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔اجلاس میں آئی سی سی آئی کے صدر کے خصوصی مشیر نعیم صدیقی نے بھی شرکت کی۔ اشتیاق قریشی، سابق نائب صدر آئی سی سی آئی؛ عمر قریشی، آئی سی سی آئی کے رکن؛ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال  مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں 24گھنٹے ایم آر آئی کی سہولت دستیاب

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں 24گھنٹے ایم آر آئی کی سہولت دستیاب

نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے کینسر کی تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ ایٹمی توانائی کمیشن

نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے کینسر کی تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ ایٹمی توانائی کمیشن

پاکستان میں دوائوں سے مزاحمت سب سے بڑی قاتل بیماری بن گئی، سالانہ تین لاکھ سے زائد اموات

پاکستان میں دوائوں سے مزاحمت سب سے بڑی قاتل بیماری بن گئی، سالانہ تین لاکھ سے زائد اموات

ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کیلئے مفت انسولین،وزیراعلیٰ نے انسولین کارڈ لانچ کر دیا

ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کیلئے مفت انسولین،وزیراعلیٰ نے انسولین کارڈ لانچ کر دیا

ادویات گھر کی دیلیز تک پروگرام

ادویات گھر کی دیلیز تک پروگرام

امریکا میں پہلی بار انسانی مثانے کی کامیاب پیوند کاری

امریکا میں پہلی بار انسانی مثانے کی کامیاب پیوند کاری

بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر) سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر) سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ