پھلوں کی برآمدات میں مئی 2025 کے دوران 36.84 فیصد کمی

منگل 24 جون 2025 12:59

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)پھلوں کی برآمدات میں مئی 2025 کے دوران 36.84 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 3.6 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ 2024 کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 5.7ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 2.1 ارب روپے یعنی 36.84 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu