ملک سے فٹ وئیرزکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

منگل 24 جون 2025 14:44

ملک سے فٹ وئیرزکی  برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ملک سے فٹ وئیرزکی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران فٹ وئیرزکی برآمد سے ملک کو160ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.60فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فٹ وئیرزکی برآمد سے ملک کو155ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

مئی میں فٹ وئیرزکی برآمد کاحجم 11ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 18ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 15ملین ڈالرتھا۔مالی سال2024میں فٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو167ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں لیدرفٹ وئیرزکی برآمد کاحجم 131ملین ڈالراورکینوس سے بنے فٹ وئیرزکی برآمد کاحجم 0.623ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، اسی طرح دیگراقسام کی فٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو 29ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا۔

Browse Latest Health News in Urdu