پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

جمعہ 27 جون 2025 22:34

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 06 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 64 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 752 روپے 08 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 736 روپے 91 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 927 روپے 81 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 62 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 روپے 10 پیسے اور قیمت فروخت 286 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu