صدرویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی نائب صدر کے ہمراہ سٹڈی ابروڈ فیسٹ میں شرکت

بدھ 2 جولائی 2025 16:14

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) صدرویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم صدیقہ نے (ڈبلیو سی سی آئی ایس) کی نائب صدر مسز روبینہ نوید کے ہمراہ کینٹ ویو مارکی میں کونسلنگ میٹرز اینڈنالج (سیمیک) کے زیر اہتمام سٹڈی ابروڈ فیسٹ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ویمن چیمبر ڈاکٹر مریم صدیقہ کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح کی معلوماتی اور اچھی طرح سے انجام پانے والی تقریب کے انعقاد کے لیےسیمیک کی واقعی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹ نے تعلیمی کوچنگ، کونسلنگ اور ویزا سپورٹ کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی ہے جو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu