ایس ای سی پی کا ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم

اپریل میں 4,082 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں

جمعرات 7 مئی 2026 16:07

ایس ای سی پی کا ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس اے سی پی )نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹریشنز کا ریکارڈ قائم کردیا۔ایس ای سی پی کے مطابق اپریل میں 4,082 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 294,101 ہوگئی ہے۔ادارے کے مطابق یومیہ کمپنی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جہاں 30 اپریل کو ایک ہی دن میں 340 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ہیں۔

ایس ای سی پی حکام نے کہاکہ دنیا کے 22 ممالک سے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمپنیاں رجسٹر کروائیں، جن میں صرف چین سے 95 شیئر ہولڈرز نے کمپنیاں رجسٹر کیں، چین کے سرمایہ کاروں کی رجسٹرڈ کمپنیوں کو مجموعی ادا شدہ سرمایہ 193 ملین روپے ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق پنجاب 2,093 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا ، تاہم اسلام میں 719 سندھ سے 600 ، کے پی کے سے 325 کمپنیاں رجسٹر ہوئِیں، جبکہ گلگت بلتستان سے 276، بلوچستان سے 69 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ سب سے آگے رہا، جہاں آئی ٹی میں 832 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں، اسی طرح ٹریڈنگ میں 757، سروسز میں 490، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹریکشن میں 358 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ سیاحت میں 242، فوڈ اینڈ بیورجز 158،ایجوکیشن 127 کمپنیاں اور ٹیکسٹائل میں 105 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔چئیرمین ایس ای سی پی کمپنی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ رجسٹریشن میں اضافہ دستاویزی معیشت کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کیلئے جامع قومی ویکسین پالیسی کی منظوری حاصل ..

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کیلئے جامع قومی ویکسین پالیسی کی منظوری حاصل ..

ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت، ملک بھر میں تشخیصی نظام متاثر

ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت، ملک بھر میں تشخیصی نظام متاثر

پاکستان کے صحت کے نظام میں ڈریپ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

پاکستان کے صحت کے نظام میں ڈریپ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

ملک میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

ملک میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

منکی پاکس وائرس سے متعلق درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

منکی پاکس وائرس سے متعلق درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈی این اے کا عالمی دن  ہفتہ   کو منایا  گیا

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈی این اے کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا

پاکستان میں ملیریا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، ڈبلیو ایچ او کی تمام شراکت ..

پاکستان میں ملیریا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، ڈبلیو ایچ او کی تمام شراکت ..

انسدادِ پولیو مہم 11سے 24مئی تک جاری رہے گی،مصطفی کمال

انسدادِ پولیو مہم 11سے 24مئی تک جاری رہے گی،مصطفی کمال

ڈریپ کا دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجز پر عائد پابندی پر  عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

ڈریپ کا دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجز پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

منکی پاکس وائرس کا پھیلائو تیز،لاہورمیں ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق