ایران کی افغانستان میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

دہشتگردوں نے افغان قوم کے اتحاد اور یکدلی کو نشانہ بنایا ہے،ترجمان وزارت خارجہ

ہفتہ 26 اگست 2017 19:10

تہران،(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2017ء) ایران نے افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز مسجد پر داعش کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے افغان قوم کے اتحاد اور یکدلی کو نشانہ بنایا ہی.

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں کابل کی امام زمان مسجد پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور غم کا اظہار کیا.انہوں نے کابل حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت بالخصوص افغان قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا،قاسمی نے مزید کہا کہ یقینا دہشتگردوں کی ایسی سفاکانہ کاروائیوں کا مقصد افغان قوم کی وحدت اور یکجہتی کو متاثر کرنا ہی.انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام دہشتگردوں کی سازشوں کے سامنے باہمی اتحاد اور یکجہتی کو مزید مستحکم بنائیں

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں