عراق کے شہر تلعفر میں فوجی کاروائیاں ،38 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 25 اگست 2017 13:11

عراق کے شہر تلعفر میں فوجی کاروائیاں ،38 دہشت گرد ہلاک
بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) عراق کے شہر تلعفر کو دہشت گرد تنظیم سے واگزار کروانے کے لیے فوجی کاروائیاں جاری ہیں۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ 2 دنوں میں داعش کے زیر کنٹرول 6 محلوں کو داعش سے پاک کروا لیا گیا ہے۔اس طرح داعش کے قبضے سے چھڑائے جانے والے محلوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔ داعش کے زیر قبضہ 20 محلوں اور 32 دیہاتوں کو بھی آزاد کروانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اتحادی قوتوں اور عراقی فوج نے بھی کاروائیوں کو تیز تر کر دیا ہے۔حالیہ 24 گھنٹوں میں کاروائیوں کے دوران 38 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اسطرح اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 150تک پہنچ گئی ہے۔بموں سے لدی ہوئی 6 گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور داعش کے فوجی تربیتی مرکز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ اقوام متحدہ نے علاقے میں مقیم شہریوں کی سلامتی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے 30 ہزار شہریوں کے شہر میں محصور ہو جانے کا اعلان کیا ہے اور داعش کی طرف سے شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دینے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

کاروائی کے آغاز سے لی کر اب تک 13 ہزار شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تلعفر 16 جون 2014 سے داعش کے زیر قبضہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں