داعش کے خلاف عراقی فورسز کا پیچیدہ آپریشن شروع

جمعرات 31 اگست 2017 17:21

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اگست2017ء) عراقی فوج نے داعش کے خلاف پیچیدہ آپریشن شروع کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ تل عفر کے نواح میں واقع العیادیہ نامی ایک چھوٹے سے شہر میں سینکڑوں اضافی فوجی روانہ کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقام پر ملکی فوج کو اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ عراقی فوج نے بتایا ہے کہ جنگجوں نے العیادیہ میں محفوظ ٹھکانے بنا رکھے ہیں اور اس شہر کی بازیابی کا آپریشن موصل شہر میں کی جانے والی کارروائی سے زیادہ پیچیدہ ہے۔ تل عفر میں ان جنگجوں کی شکست کے بعد کئی جہادی العیادیہ بھی فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں