کویت ،ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید کیلئے نئی فیس مقرر کر دی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 11 جنوری 2018 15:40

کویت ،ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید کیلئے نئی فیس مقرر کر دی گئی
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق کویت پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی کارکن سے نیا ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے پر ایک ہزار دینار فیس وصول کی جائے ۔

(جاری ہے)

کویتی رکن پارلیمنٹ صفاءالہاشم نے کہا ہے کہ غیر ملکی کارکن سے نیا ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے پر ایک ہزار دینار اور سالانہ تجدید پر 500دینار فیس وصول کی جائے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو ملک میں ٹریفک ازدحام پر قابو پانے کے لئے تجویز دی ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا ہے کہ ہر دوسری گاڑی رکھنے پر غیر ملکی سے 500 دینار سالانہ فیس وصول کی جائے۔ جس گاڑی کو 10سے زیادہ ہوگیا ہو اس کے دستاویزات تجدید نہ کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں