آئی ایم ایف پروگرام کی پارلیمنٹ سے منظوری لیں گے، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

پیر 8 جولائی 2013 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔2013ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس وقت غیر ملکی قرض جی ڈی پی کا 63 فیصد ہے اسے 57 فیصد تک لائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر کو منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے طے پانے والا پروگرام منظر عام پر لائیں گے۔دو روزہ مائیکروفنانس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے طے پانے والے پروگرام کی پارلیمنٹ سے منظوری لیں گے۔

آئی ایم ایف سے کہا ہے کہہ 3.5 ارب ڈالر کی پہلی قسط اسی سال ادا کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 4 ستمبر کو منظوری کے بعد آئی ایم ایف پروگرام منظر عام پر لے آئیں گے۔ آئی ایم ایف اتنی رقم فراہم کرے جتنی ہم نے قسط ادا کرنی ہے۔ آئی ایم ایف نے مطالبے پر غور کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مالی خسارے میں ہر سال 2 فیصد کمی لائیں گے۔

قرض کے حد کے قانون کی پاسداری کریں گے۔ عالمی مالیاتی ادارے بھی کہہ رہے ہیں کہ ملکی معیشت کی سمت درست ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت غیر ملکی قرض جی ڈی پی کا 63 فیصد ہے اسے 57 فیصد تک لائیں گے۔ اس سے قبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مائیکرو فنانس سیکٹر کی کامیابی میں سرکاری سر پرستی، ڈونر ایجنسیوں، این جی اوز اور مائیکرو فنانس بینکوں کا بنیادی کردار ہے جو مالیاتی شمولیت جیسے اقدامات کے ذریعے غربت کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں بین الاقوامی اور قومی سطح کے مائیکرو فنانس اور بینکنگ کے ماہرین سمیت پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ(PPAF)، پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک، انٹرنیشنل فنڈ فارایگریکلچر، ورلڈ بینک اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندے شریک تھے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں