ترکی۔قطر کے درمیان براہ راست بحری آمدورفت کا آغاز

بدھ 23 اگست 2017 19:40

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ترکی اور قطر کے درمیان براہ راست بحری آمدو رفت کا آغاز ہو گیا ہے۔ قطر کی ایک سرکاری کمپنی" ملاحہ" کے مطابق قطر اور ترک شہر ازمیر کے درمیان 5 ٹن استعداد کی حامل کنٹینر سروس شروع کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ہر 20 تا 25 روز کے درمیان ایک بحر ی جہاز ترکی سے روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے ذریعے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں