قطر نے جواباً چاڈ کا سفارت خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا

سفارت خانے کے تمام عملے کوبھی 72 گھنٹوں کے دوران ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی

ہفتہ 26 اگست 2017 12:55

قطر نے جواباً چاڈ کا سفارت خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2017ء) خلیجی عرب ریاست قطر نے اپنے ہاں وسطی افریقی ملک چاڈ کا سفارت خانہ بند کر دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوحہ حکومت نے اس سفارت خانے کے تمام عملے کو 72 گھنٹوں کے دوران ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں بدھ 23اگست کو چاڈ کی حکومت نے بھی دارالحکومت اینجمینا میں قطری سفارت خانے کے عملے کو دس دنوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا۔ قطر نے چاڈ کے سفارت خانے کو بند کرنے کے حوالے سے کہا کہ چاڈ خطے میں پائی جانے والی ’بلیک میلنگ مہم‘ کا حصہ بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں