عرب ممالک کی تجویز مسترد، قطری سفیر ایران پہنچ گئے

اتوار 27 اگست 2017 18:40

دوحہ /تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) قطر نے عرب ممالک کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنا سفیر تہران بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق قطری سفیر علی حماد السیلطی جمعے کے روز تہران پہنچ گئے اور ہفتے کے روز سے انہوں نے اپنی سفارتی ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔ سن 2016 میں تہران میں سعودی سفارت کاروں پر ایک حملے کے بعد عرب ممالک کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے قطر نے ایران سے اپنے سفیر کو بلا لیا تھا۔ واضح رہے کہ عرب ممالک اور قطر کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پانچ جون سے ہمسایہ ریاستوں نے قطر کے ساتھ تمام تر سفری اور سفارتی رابطے منقطع کر رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں