قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کر دی’’ویزا آن ارائیول‘‘ مل سکے گا

جمعرات 31 اگست 2017 01:40

قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کر دی’’ویزا آن ارائیول‘‘ مل سکے گا
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2017ء) خلیجی ملک قطر نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کر دی۔ پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا جن کے شہریوں کو قطر آمد پر ویزا مل سکے گا، اسے ’’ویزا آن ارائیول‘‘ کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویزا کے تحت پاکستانی شہری 30 دن تک قطر میں قیام کر سکیں گے جس میں مزید 30 دن کی توسیع کی درخواست بھی دی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں