پشاور،متھرا میں مسجد کے قریب دھماکہ، ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی

پیر 24 جون 2013 14:17

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 24جون 2013ء ) پشاورکے نواحی علاقے متھرا تیرائی پایان میں دھماکہ خیز مواد کے دھماکے سے ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پیر کوپولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جہاں متھرا کے نواحی علاقے تیرائی پایان میں نامعلوم افراد نے ایک مسجد کے قریب بارودی مواد کو نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ پڑا نتیجے میں موقع پر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس نے کہا ہے کہ زخمی شخص کو ہسپتال میں داخل کرادیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں