رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

منگل 9 جولائی 2013 11:45

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جولائی 2013ء) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں یکم رمضان المبارک 10جولائی کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے کراچی دفتر میں عصر کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے اور رویت ہلال کی شہادتیں جمع کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پشاور میں مسجد قاسم علی خان کے علما کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے ان کی شہادتیں تسلیم نہ کیں تو وہ اپنا اعلان خود کریں گے۔دوسری جانب سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے کسی شہر سے پیر کو چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔اسی لیے پہلا روزہ بدھ ہو گا۔متحدہ عرب امارات کے بھی محکمہ انصاف نے اعلان کیا کہ عرب امارات میں چاند نظر نہیں آیا اور پہلا روزہ بدھ کو ہو گا۔ادھر امریکا میں چاند کے کیلینڈر کے حساب سے منگل کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں