ریاض میں ماں کو قتل کرنے پر دو جڑواں بھائیوں کو عدالت کا سامنا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 17 جنوری 2018 14:25

ریاض میں ماں کو قتل کرنے پر دو جڑواں بھائیوں کو عدالت کا سامنا
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دو جڑواں بھائیوں کو اپنی ماں کا قتل کرنے کے ساتھ بھائی اور باپ کے قتل کی سازش کے جرم میں عدالت کو سامنا کرنا پڑ گیا ۔ منگل کو ریاض کی خصوصی مجرمانہ عدالت میں انکے کیس کی پہلی سنوائی تھی۔ ان دونوں بھائیوں نے داعش کے کہنے پر اپنی ماں کو قتل کیا تھا۔ پبلک پراسیکیوشن نے دونوں جڑواں بھائیوں خالد اور صلح کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے ان دونوں پر تقفری نظریے پر عمل کرتے ہوئے اپنی ماں کا قتل کرنے اور اپنے بھائی اور پاب پر قاتلانہ حملہ کرکے گاڑی لے کر فرار ہونے کا الزام لگایا ہے۔ یہ جرم جون 2016 میں ریاض کے الہمراہ کے علاقے میں ہوا تھا۔ وزارت کے مطابق دونوں بھائی اپنی ماں کا بہلا پھسلا کر سٹور روم میں لے گئے تھے جہاں انہوں نے اسکے قتل کی واردات سرانجام دی جبکہ انکی چھوٹی بہن نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کرکے اپنی جان بچائی۔

(جاری ہے)

دونوں جڑواں بھائیوں نے پراسیکیوشن کو بتایا کہ انکی ماں کو بہت پہلے سے ہی انکی حرکات کا پتہ چل گیا تھا اور اسنے انکو سمجھانے کی بہت کوشش کی تھی لیکن انہوں نے اسکی ایک نہ سنی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب انکی ماں نے انھیں پولیس کو شکایت کرنے کی دھمکی لگائی تو انہوں نے اپنی ماں کو ہی قتل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں