دبئی ، نئے سال کی خوشی میں اس سال برج خلیفیہ پر آتش بازی نہیں ہو گی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 30 دسمبر 2017 12:16

دبئی ، نئے سال کی خوشی میں اس سال برج خلیفیہ  پر آتش بازی نہیں ہو گی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 دسمبر2017ء) سرکاری ذرائع نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس سال 31 دسمبر کی شام برج الخلیفہ پر نئے سال کی خوشی میں کوئی آتش بازی نہیں ہو گی تاہم دنیا بھر سے آنے والوں کے سیاحوں کو محظوظ کرنے کے لیے آتش بازی کی بجائے روشنیوں کا ایک پر کشش شو منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دبئی کے ماسٹر ڈویلپر امار نے جو کہ برج ال خلیفہ اور دبئی مال کے مالک ہیں نے اس سال نئے سال کی خوشی میں روشنیوں کو ایک منفردشو پیش کرنے کا کہا ہے۔

امار نے فیس بک پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال آپ وہ دبئی دیکھیں گے جو اپنے آج تک نہیں دیکھا ہو گا ۔ دبئی ڈاون ٹاون میں اس سال روشنیوں کا ایک ایسا منفرد میلا دیکھنے کو ملے گا جو کسی نی آج تک نہ دیکھا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں