متحدہ عرب امارات ، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے تاجروں کے خلاف تادیبی کاروائی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 8 جنوری 2018 14:06

متحدہ عرب امارات ، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے تاجروں کے خلاف تادیبی کاروائی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں امارات کی وزارت اقتصاد کے سکریٹری برائے معاشی امور انجینئر محمد الشحی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بہانے تاجروں کو قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قیمتوں میں اضافہ کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔

یہ بات امارات کی وزارت اقتصاد کے سکریٹری برائے معاشی امور انجینئر محمد الشحی نے مقامی میڈیا کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ وزارت دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے پورےتفتیشی مہم چلائے گی اور ان تفتیشی اہلکاروں کو خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹیمیں ملک کے تمام شاپنگ سینٹرز اور دکانوں کا تفتیشی دورہ کرتی رہیں گی تاکہ دکانداروں کی کارکردگی پر نظر رکھی جا سکے ۔

نرخوں میں ہیر پھیر کرنے یا ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو بہانہ بناکر قیمتوں میں اضافہ کرنے والے تاجروں خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نام پر صارفین سے زائد قیمتیں وصول کرتا ہوا نظر آیا تو اسکو سخت نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں