ابوظہبی پولیس کو چکما دے کر بھاگنے والا امارتی شہری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 19 جنوری 2018 17:27

ابوظہبی پولیس کو چکما دے کر بھاگنے والا امارتی شہری گرفتار
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) دبئی پولیس نے امارتی شہری کو گرفتار کر لیا جو کہ نا صرف ٹریفک حادثے کا ذمہ دار ہونے کی وجہ سے مطلوب تھا بلکہ اسنے اتھارٹیز کو دھوکہ دینے کے لیے اپنی گاڑی کی لائسنس شدہ نمبر پلیٹ بھی تبدیل کر لی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق جائے حادثہ سے فرار ہونا جرم ہے چاہے آپ حادثے کے ذمہ دار ہوں یا نہ ہوں۔

(جاری ہے)

حادثے کے زمہ دار چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو 500 درہم جرمانہ ہو گا جبکہ بڑی گاڑیوں کو 1000 درہم جرمانہ اور ڈرائیونگ لائسنس پر 8 بلیک پوائنٹس دئیے جائیں گے۔ اس ساتھ ساتھ گاڑی بھی سات دن کے لیے ضبط ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جائے حادثہ سے فرار ہونے والے ڈرائیور کو ایک یا تین ماہ جیل کی سزا کے ساتھ 1،000 درہم سے لے کر 20،000 درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ ابوظہبی پولیس نے ایسے ہی جائے حادثہ سے فرار ہونے والے مشتبہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور اسکی گاڑی بھی ضبط کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں