ملک بدر کیے جانے والے پاکستانی ڈرائیور نے متحدہ عرب امارات واپس آنے کیلئے پولیس کو کیسے دھوکہ دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 10 اپریل 2018 14:31

ملک بدر کیے جانے والے پاکستانی ڈرائیور نے متحدہ عرب امارات واپس آنے کیلئے پولیس کو کیسے دھوکہ دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2018ء) ایک شخص جسے متحدہ عرب امارات سے نکال دیا گیا تھا، غیرقانونی طور اپنے بھائی کا شناختی کارڈ استعمال کرکے واپس متحدہ عرب امارات آنے کی کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے پاکستانی کو گرفتار کرکے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے ۔ 31 سالہ پاکستانی ڈرائیور جسکے متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی تھی غیر قانونی طور براستہ عمان متحدہ عرب امارات میں داخل ہو گیا تھا اور جب پولیس نے اسے روکا تو اسنے اپنے بھائی کا شناختی کارڈ دکھا کر پولیس کو چکما دینے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور کیس کی قانونی کاروائی کے لیے اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ عدالت نے پاکستانی پرکسی اور شخص کی شناخت استعمال کرنے اور دوران کاروائی کسی اور کا نام استعمال کرنے کا چارج لگایا ہے ۔ یہ واقع گزشتہ سال 23 اکتوبر کو پیش آیا تھا اور القصیص پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے کسی اور کی شناخت استعمال کرکے پولیس کو گمراہ کرنے اور عمان سے ریاست میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا ہے ۔ عدالت کیس کا فیصلہ 22 اپریل کو جاری کرئے گی ۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں