چھکڑا گاڑی پر لڑائی پر کارکن نے آدمی پر چاقو سے وار کردیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 12 اپریل 2018 11:40

چھکڑا گاڑی پر لڑائی پر کارکن نے آدمی پر چاقو سے وار کردیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2018ء)   دبئی میں ایک پاکستانی کارکن نے چھکڑا گاڑی پر لڑائی پر اپنے ایک ساتھ کارکن پر چاقو سے وار کرکے اسے زخمی کر دیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق حادثہ 16 جنوری 2018 کو دبئی کے علاقے ال رشیدیہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کیا گیا ۔ جس پر پولیس نے پاکستانی کر گرفتار کر لیا اور کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ۔ پاکستانی نے عدالت میں خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسنے کارکن پر حملہ اسے مارنے کی کوشش میں نہیں کیا تھا بلکہ اپنے بچاو میں کیا تھا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی نے عدالت کو بتایا کہ وہ کپمنی کی گاڑی سے ایک چھکڑے میں سبزیاں لوڈ کر رہا تھا تاکہ اپنی ریڑھی تک لے جا سکے ، اسی وقت اسکا ساتھ کارکن ہاتھ مین چاقو لیے اُسکی جانب بڑا اور اسے دھمکانے لگا کہ یہ چھکڑا اُسکا ہے ۔ پاکستانی نے 24 سالہ کارکن سے کہا کہ وہ غلط کہہ رہا ہے اور اسے پیچھے کو دھکا دیا۔ جس پر کارکن نے پاکستانی پر چاقو سے حملہ کر دیا لیکن پاکستانی نے اپنے بچاو میں جب اس کارکن سے چاقو کھینچنا چاہا تو وہ کارکن کو سینے پر لگ گیا ۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ اگلے سنوائی تک ملتوی کر دیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 2 مئی کو ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں