دُبئی: پاکستانی ملازم نے مشتعل ہو کر ہم وطن کو چھُری گھونپ دی

زخمی اور متاثرہ شخص ایک ہی ریسٹورنٹ میں ملازم تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 5 نومبر 2018 11:57

دُبئی: پاکستانی ملازم نے مشتعل ہو کر ہم وطن کو چھُری گھونپ دی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 نومبر2018ء) پولیس نے دُبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں صفائی کرنے والے پاکستانی شخص کو اپنے ساتھی ملازم کو چھُرا گھونپنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ فارنزک رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ متاثرہ شخص کے بائیں ہاتھ میں شدید زخم آیا جس کے باعث اُس کی اُنگلیاں حرکت نہیں کر پا رہیں۔ 22 سالہ پاکستانی ملزم نے عدالت میں اپنے خلاف عائد الزامات کو درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ واقعہ 6 جنوری 2018ء کو پیش آیا تھا جس کی ایف آئی آر بُر دُبئی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ۔ استغاثہ کی جانب سے 22 سالہ متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ وقوعے کے روز ریسٹورنٹ کے سٹوریج رُوم میں گیا۔ ملزم بالکل درمیان میں کھڑا ہو کر پیاز کاٹ رہا تھا۔ دائیں بائیں آٹے کی بوریاں پڑی تھیں، جن کے باعث گزرنے کی جگہ نہیں تھی۔

(جاری ہے)

میں نے اُسے راستہ دینے کو کہا۔

مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوا۔ میں نے دوبارہ اُسے کہا کہ وہ مجھے گزرنے دے تاکہ میں اپنا کام نمٹا سکوں، لیکن وہ بات ماننے کی بجائے اُلٹا مجھے گالیاں دینے پر اُتر آیا۔ جس پر مجھے بھی اشتعال آ گیا اور میں نے اُسے تُرکی بہ تُرکی جواب دیا۔ہمارے درمیان یہ لفظی تکرار جاری تھی کہ اچانک ملزم نے اپنے ہاتھ میں پکڑی چھُری پہلے میری ٹانگ میں گھونپی اور پھر دُوسرا وار میرے پیٹ پر کیا۔

اپنے آپ کو اُس کے خونی حملوں سے بچانے کی کوشش کے دوران میرے بازو اور ہاتھوں پر بھی شدید زخم آئے۔ خوش نصیبی سے وہاں موجود دُوسرے لوگوں نے مداخلت کر کے ملزم کے ہاتھ سے چھُری چھین لی اور مجھے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم کو آنے والے زخم شدید نوعیت کے نہیں تھے، جس کے باعث اُس کی جان کو شدید خطرات لاحق نہیں ہوئے۔ اس مقدمے کا فیصلہ 25 نومبر 2018ء کو سُنایا جائے گا۔ جس میں پاکستانی ملزم کو سزا سُنائے جانے کا قومی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں