Teen Dost - Article No. 1165

تین دوست - تحریر نمبر 1165
کسی شہر میں تین دوست رہتے تھے ۔ان میں گہری دوستی تھی ۔ہنسی خوشی زندگی گزاررہے تھے۔بد قسمتی سے ان کا کاروبار تباہ ہو گیاور وہ تنگ دستی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہو گئے
پیر 20 اگست 2018
محمد شاہد حفیظ
کسی شہر میں تین دوست رہتے تھے ۔ان میں گہری دوستی تھی ۔ہنسی خوشی زندگی گزاررہے تھے۔بد قسمتی سے ان کا کاروبار تباہ ہو گیاور وہ تنگ دستی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہو گئے ۔انھوں نے سوچا کہ کسی دوسرے شہر میں جا کر قسمت آزمانی چا ہیے ۔چناں چہ انھوں نے کچھ پیسے اور ضروری سامان ساتھ لیا اور سفر کوروانہ ہوگئے ۔چلتے چلتے وہ ایک شہر میں قریب پہنچے ۔
(جاری ہے)
اسی دوران انھیں بھوک لگی ۔
انھوں نے اپنے میں سے ایک ساتھ کو کچھ پیسے دے کر بازار بھیجا کہ کھانے کا کچھ سامان لے آئے ۔جب وہ کھانا لانے کے لیے روانہ ہوا تو باقی دودوستوں کے دل میں لالچ پیدا ہو گیا ۔انھوں نے سوچا کہ جو نہی ہمار ا دوست کھانا لے کر آئے گا ہم اسے مارڈالیں گے اور ساری رقم آپس میں آدھی آدھی با نٹ لیں گے ۔کچھ ایسا ہی لالچ ان کے تیسرے دوست کے دل میں بھی پیدا ہو گیا جو کہ کھانا لانے بازار گیا تھا ۔وہ سوچ رہا تھا کہ تیسرے حصے کی تھوڑی سی رقم سے میرا کیا بنے گا کیوں نہ میں کھانے میں زہر ملادوں اور پوری کی پوری رقم کا میں اکیلا مالک بن جاؤں ،مگر فوراََ ہی یہ خیال اس کے دل ودماغ سے غائب ہو گیا ۔اس نے سوچا کہ زہر ملا کھانا کھانے سے میرے دونوں دوست مر جائیں گے ،رقم تو میرے ہاتھ لگ جائے گی ،مگر دونوں کا قتل میرے سر ہو جائے گا ۔پولیس مجھے نہیں چھوڑے گی اور مجھے جیل کی سزا ہوجائے گی اور پھر مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا ۔اس نے لالچ کو اپنے دل سے جھٹک دیا ۔اُدھر دونوں دوستوں کے دل میں بھی یہی خیال آیا کہ ہم رقم کے لالچ میں اسے قتل تو کردیں گے ،مگر اس جرم میں ہمیں سزا ے موت ہوجائے گی اور یہ رقم بھی ہمارے کسی کام کی نہیں رہے گی ۔یہ سوچ کر انھوں نے فوراََ قتل کا منصوبہ اپنے دل سے نکال دیا ۔تیسرا دوست کھانے لے کر پہنچا ۔تینوں دوست کھانے پر ٹوٹ پڑے ۔کھانا کھا کے خدا کا شکر اداکیا ،اور اس بات کا بھی شکر ادا کیا کہ وہ لالچ جیسی بُری بلا سے بچ گئے ہیں ۔آخر میں تینوں نے تھیلی سے رقم نکالی ۔پہلے ساری رقم گنی ۔پھر اسے تین حصوں میں برابر تقسیم کرلی اور خوشی خوشی اپنے گھر وں کو روانہ ہو گئے ۔اس طرح وہ تینوں عبرت ناک انجام سے بچ گئے ۔Browse More Moral Stories

ہاتھی کی سائیکل
Hathi Ki Cycle

جیکی
Jackie

آزادی ایک بڑی نعمت
Azaadi Aik Bari Naimat

دھوکہ
Dhoka

سردجہنم
Sard Jahanum

مانو کہاں گئی؟۔۔تحریر:مختار احمد
Mano Kahan Gaye?
Urdu Jokes
میں بھی آرام سے ہوں
mein bhi Aaram se hon
سپاہی
Sipahi
افسر
afsar
ماں بیٹے سے
Maa bete se
سسرال کی گھڑی
sasural ki ghari
لکڑی کا ہاتھ
Lakdi Ka Hath
Urdu Paheliyan
ایسا نہ ہو کہ کام بگاڑے
aisa na ho k kam bigary
دیکھا ایسا ایک مکان
dekha aisa ek makan
لکھنے کا ہے ڈھنگ نرالا
likhne ka hai dhang nirala
نیچے سے جب اوپر جائے
neechy se jab oper jae
کالا گھر سے جاتا دیکھا
kala ghar se jate dekha
دیکھ کر اس کا کمال اس کا ہنر
dekh kar uska kamal uska hunar