عدالت نے آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد یک انتخابات کیلئے جاری حکم امتناعی خارج کر دیا

جمعرات 9 جولائی 2020 14:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) عدالت نے آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد یک انتخابات کیلئے جاری حکم امتناعی خارج کر دیا جس کے بعد اب آل ٹریڈرز فیڈریشن کے انتخابات کیلئے دوبارہ سے تیاریاں شروع کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

آل ٹریڈرز فیڈریشن کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار محمد اشرف کی جانب سے آل ٹریڈرز فیڈریشن کے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کی گئی تھیں اور شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا جس پر مختلف تاجر رہنمائوں کی طرف سے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا گیا تھا۔

عدالت نے دونوں جانب سے الیکشن کمیشن کے چیئرمین شجاع احمد نے عدالت میں اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا تھا اور آل ٹریڈرز کے سابق صدر نعیم اعوان کی بھی تاجر اتحاد گروپ کے ساتھ صلع ہو گئی تھی۔ انہوں نے بھی عدالت سے کیس واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آل ٹریڈرز فیڈریشن کے انتخابات کے خلاف جاری حکم امتناعی خارج کر دیا جس کے بعد اب دوبارہ آل ٹریڈرز فیڈریشن کے انتخابات کیلئے سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں