پہلی تین روزہ ’’ہزارہ اکنامک ڈویلپمنٹ کانفرنس‘‘ کامسیٹس یونیورسٹی میں شروع

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:22

ایبٹ آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا، اکنامک ریولائزیشن، ورلڈ بنک، سمیڈا، سمال انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس اور فاٹا کے زیراہتمام ایبٹ آباد کی تاریخ کی پہلی تین روزہ ہزارہ اکنامک ڈویلپمنٹ کانفرنس بدھ کو کامسٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں شروع ہو گئی۔

کانفرنس کا مقصد ہزارہ ڈویژن میں انڈسٹری کو فروغ دینا اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کانفرس میں ملک بھر سے کامیاب صنعت کار موٹی ویشنل سپیکر، یونیورسٹیوں کے ماہر معاشیات پروفیسرز سمیت طلباء طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرس کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہزارہ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بڑی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، ہزارہ ڈویژن کو سی پیک کے حوالہ سے بڑی اہمیت حاصل ہے، کانفرنس سے ہزارہ ڈویژن میں انڈسٹری کو فروغ ملے گا اس کے ذریعہ یہاں کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں