سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فرنٹیئر ریزرو پولیس کی زیر صدارت پلاٹون کمانڈر کی میٹنگ

بدھ 2 جون 2021 14:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2021ء) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فرنٹیئر ریزرو پولیس زاہد الرحمن کی زیر صدارت پلاٹون کمانڈر کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ایف آر پی ہیڈ کوارٹر ہزارہ رینج میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایف آر پی کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ کمپنی کمانڈر لائن آفیسر اور پلاٹون کمانڈرز نے شرکت کی۔ ایس پی، ایف آر پی کو ضروری تعارف اور بریفنگ دی گئی۔ ایس پی نے جملہ پلاٹون کے جوانوں کے جائز مسائل کو فورا حل کرنے کے احکام صادر کئے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ غیر حاضری سے اجتناب کریں اور ایف آر پی کے جوانوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں