ہزارہ موٹر وے حادثہ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہو گئی

جمعرات 21 نومبر 2019 15:29

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ہزارہ موٹر وے پر ہونے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایبٹ آباد کے رہائشی پانچ دوست سیر و تفریح کیلئے مری گئے اورواپسی پر ہزارہ موٹر وے پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں دوبتھر کا رہائشی نوجوان ملک محسن موقع پر جاں بحق جبکہ چار نوجوان شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ایبٹ آباد پہنچایا گیا جہاں نملی میرا کا رہائشی زخمی نوجوان احمد عامر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، اس طرح حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں