ڈی آئی جی ہزارہ نے صحافی سہیل احمد کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 16 اکتوبر 2018 23:28

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم شنواری نے ہری پور میں مقامی ٹی وی چینل کے نمائندے سہیل احمد کے قتل پر ڈی پی او ہری پور کیپٹن (ر) منصور امان کو سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم بنانے اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

صحافی سہیل احمد کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی آئی جی ہزارہ نے حطار میں کے ٹو ٹی وی چینل اور مقامی اخبار کے نمائندے سہیل احمد کے قتل پر فی الفور ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کو قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم بنانے اور ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم شنواری نے کہا کہ صحافی سہیل احمد کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے بے نقاب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں