قماربازوں کے خلاف مہم کے دوران 31 قمار باز گرفتار

منگل 11 دسمبر 2018 23:52

ایبٹ آباد۔ 11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر قماربازوں کے خلاف مہم کے دوران ضلع پولیس نے 31 قمار باز گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے قمار بازوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا جس میں ضلع پولیس کے مختلف تھانہ جات نے بھرپور کارروائی عمل میں لائی۔

کاروائی کے دوران تھانہ حویلیاں پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے دو مقدمات درج کر کے 8 ملزمان زاہد خان ولد اوزار خان، صابر خان ولد ولی خان، شہزادہ خان ولد افسرخان ساکنان لنگرہ بمعہ رقم مبلغ 2650 روپے برآمد کر کے گرفتار کر لئے۔ اسی طرح دوسرے مقدمہ میں چوکی رجوعیہ کے علاقہ سے ملزمان اشفاق ولد رحمت دین، ناصر ولد گلزار، عدالت ولد اقبال، امجد ولد اسلا م دین اور جاوید ولد اسلم ساکنان رجوعیہ کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم مبلغ 6420 روپے برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے 7 ملزمان فیاض ولد فقیر محمد ساکنہ اپر ملکپورہ، فدا محمد ولد لال خان سکنہ اپر ملکپورہ، محمد شکیب ولد محمد شفیق سکنہ اپر ملکپورہ، شیردل ولد شیر زمان سکنہ اپر ملک پورہ، محمد صدیق ولد کالا خان سکنہ اپر ملک پورہ، شہزاد ولد گلزار سکنہ تھنہ، حفیظ ولد دوست محمد سکنہ ملک پورہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے دائو پر رقم لگی رقم مبلغ 16500 روپے برآمد کی گئی۔

کینٹ پولیس ایبٹ آباد نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چار ملزمان فراز ولد ریاض سکنہ سلہڈ، اسلم ولد سرور سکنہ نگکی، منظور ولد شہزاد سکنہ نگکی، جمشید ولد علی اکبر سکنہ سربھنہ کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم 13 ہزار روپے روپے برآمد کی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ میرپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان راجہ وقار ولد رفیق، حماد ولد واجد حسین ساکنان بانڈی دلازاک، احمد نواز ولد دازود سکنہ سیٹھی مسجد، ظہیر ولد عبدالله سکنہ پبلک سکول، الیاس ولد عبدالحمید سکنہ منڈیاں، احسن ولد تنویر سکنہ میرا میرپور کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم مبلغ 87 ہزار 600 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ نواں شہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان زرین ولد فرید سکنہ گرگا، نیاز ولد تراب سکنہ شیخ البانڈی، ریاست ولد منصف سکنہ گرگا، مسرت ولد گل حسن سکنہ نملی میرا، مال افسر ولد خان افسر سکنہ ڈھیری کیہال اور چن زیب ولد نیاز علی سکنہ نملی میرا کی گرفتاری عمل میں لائی جن کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم 33200 روپے سمیت آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے بتایا کہ قمار بازوں کے خلاف مہم مسلسل جاری رہے گی اور بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی اطلاع ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد کے موبائل فون نمبر 03461119651 پر دی جا سکتی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں