ایف جی سکول ایبٹ آباد میں نویں جماعت کے طالب علم نے فائرنگ کرکے ساتھی طالب علم کو قتل کر دیا

مقتول عثمان بشیر نے اپنے کلاس فیلو حیدر علی پر نقل کرنے کا الزام عائد کیا تھا،پولیس

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:18

ایبٹ آباد۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایف جی سکول ایبٹ آباد میں معمولی تکرار کے بعد کلاس روم میں نویں جماعت کے طالب علم نے فائرنگ کرکے اپنے کلاس فلیو کو قتل کردیا۔پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا ہے۔تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ سٹی کیڈٹ نواز کے مطابق جمعرات کے روز ایف جی سکول ایبٹ آباد کے کلاس روم میں نویں جماعت کے طالب علم عثمان بشیر نے اپنے کلاس فیلوحیدر علی پر نقل کرنے کا الزام عائد کیاجس پر دونوں میں توتکرار شروع ہوئی۔

حیدر علی نے طیش میں آکر اپنی پستول سے فائرنگ کر کے عثمان بشیر کو شدید زخمی کر دیا۔وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اورزخمی طالب علم کوتشویشناک حالت میں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم طالب علم عثمان بشیر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ملزم حیدرعلی کو گرفتار کرلیا ہے۔تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں