ایبٹ آباد انتظامیہ کی کاروائی،9کیمیکل و ایکسرے لیبار ٹریوں ، میڈ یکل سٹوروں، ای سی جی مراکز سیل

جمعرات 22 اگست 2019 18:22

ایبٹ آباد۔22اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور خیبر پختونخواہیلتھ کئیر کمشن کے افسران پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے زائد المیعاد ادویات و کیمیکلز کی فروخت و استعمال ، رجسٹریشن لائسنس اور کوالیفائیڈ عملہ کی عدم موجودگی پر 09کیمکل و ایکسرے لیبار ٹریوں ، میڈ یکل سٹوروں، ای سی جی مراکز کو سیل جبکہ 08کو قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر یوں سے موصول ہونے والی مختلف شکایات پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ کئیر کمشن کی مشترکہ ٹیم نے منڈ یاں اور ایوب میڈ یکل کمپلیکس کے اطراف نجی میڈ یکل لیبارٹریوں اور میڈ یکل سٹوروں کا معا ئنہ کیا جن میں ایکسرے اور ای سی جی لیبا ر ٹریاں بھی شامل تھیں۔چیکنگ ٹیم نے معائنے کے دوران 09 لیبار ٹریوں اور سٹوروں کو سیل جبکہ 08کو چا لان کر دئیے۔یہ طبی مر اکز رجسٹریشن یا لائسنس اور مستند عملہ کے بغیر چلائے جا رہے تھے جبکہ بعض زائد المیعاد ادویات اور لیبارٹری کیمیکلز فروخت یا استعمال کر رہے تھے۔انتظامیہ نے شہریوں اور خصو صاًمر یضوں کی شکایات کے باعث صحت کے شعبے میں اپنی کار وائیوں کو بڑ ھا نے کاعزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں