سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کیہال ایبٹ آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

منگل 24 نومبر 2020 23:07

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2020ء) : سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اپنے فنڈز سے کیہال ایبٹ آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ سپیکر مشتاق غنی نے جن ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ان میں اقبال خان جدون ہاؤس تا کوہاٹی مسجد تک سڑک کی تعمیر، 85 لاکھ روپے کی لاگت سے سیڑھیاں اور گلیوں کی پختگی، 53 لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم ٹیوب ویل، 20 لاکھ روپے کی لاگت سے کمیونٹی سنٹر وارڈ نمبر 15 کی تعمیر، 40 لاکھ روپے کی لاگت سے باؤنڈری وال، آئرن گرل قبرستان کھولہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چاہنے والوں اور زندہ دلان ایبٹ آباد کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے، الیکشن میں جو وعدے کئے اب اللہ کے کرم سے ان کو باری باری ایفائ کر رہے ہیں، جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ شہر لاوارثوں کا انہیں ہمارے ترقیاتی منصوبے دکھائی نہیں دیتے، پورے شہر کی ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ہم اس شہر کے وارث ہیں اور اس شہر کیلئے مختص ایک ایک روپیہ اس شہر پر خرچ ہو گا، ایسے لوگوں سے پوچھنا چاہئے کہ وہ بھی اپنے دور کا کوئی منصوبہ ہمیں بتا دیں جو انہوں نے اس شہر کو دیا ہو۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں