ہیپاٹائٹس بی اور سی سے روزانہ ہلاکتیں کورونا وائرس سے چار گنا زیادہ ہیں، ماہرین
پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد چین کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور یہاں ہزاروں افراد جاں بحق ہوتے ہیں
منگل 27 جولائی 2021 23:48
(جاری ہے)
سیمینار سے پی جی ایل ڈی ایس کی صدر ڈاکٹر لبنی کمانی, وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر نازش بٹ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد احمد، پروفیسر امان اللہ عباسی اور ڈاکٹر سجاد جمیل نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر کراچی پریس کلب کے اراکین، ان کے اہل خانہ اور ملازمین کے لیے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ بھی کیے گئے، آگاہی سیمینار کے بعد لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مختصر واک بھی کی گئی۔لیاقت نیشنل اسپتال اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر لبنا کمانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کورونا کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی وبا کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں روزانہ 300 سے زائد افراد ہیپاٹائٹس کے نتیجے میں ہونے والی جگر کی پیچیدگیوں کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے اور ہر سال ان میں ڈیڑھ لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ڈاکٹر لبنی کمانی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی اور آلودہ خون کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتے ہیں جس کا ذریعہ ایک سے زائد بار استعمال کی جانے والی سرنجز، ڈرپس، دانتوں کے ڈاکٹروں اور حجاموں کے آلودہ آلات اور ناک اور کانوں کو چھیدنے والی آلودہ سوئیاں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان کو اس مرض سے 2030 تک جان چھڑانی ہے تو اسے ملک کی 90 فیصد آبادی کو ان دو امراض کے لئے اسکرین کرنا ہوگا اور اس مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔جناح اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر نازش بٹ نے مزید کہا کہ سندھ کے کچھ علاقو جن میں جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر اور سندھ بلوچستان کے سرحدی قبائلی علاقے شامل ہے وہاں پر اس مرض کی شرح 15 سے 25 فیصد تک ہے، حکومت کو چاہیے کہ دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہروں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ کو بڑھائے، عوام الناس میں شعور پیدا کر کے اس مرض کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔پی جی ایل ڈی ایس کے کے سرپرست اعلی پروفیسر ڈاکٹر شاہد احمد کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی نہ صرف قابل علاج مرض ہیں بلکہ ان کا علاج نہایت ہی سستا اور آسان بھی ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں درجنوں فلاحی تنظیمیں اور حکومتی ادارے ہیپاٹائٹس بی اور سی کی نہ صرف اسکریننگ کرتے ہیں بلکہ اس مرض میں مبتلا ہونے والے افراد کو مفت ادویات بھی فراہم کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو اس مرض کے حوالے سے عوام میں شعور پیدا کرنا چاہیے تاکہ وہ اس جان لیوا مرض کا جلد سے جلد علاج کروا کے صحت مند زندگی گزار سکیں۔لیاقت نیشنل اسپتال سے وابستہ پروفیسر ڈاکٹر سجاد جمیل کے مطابق عوام کو نہ صرف کورونا وبا کے خلاف ویکسین لگوانی چاہیے بلکہ وہ نہ صرف ہیپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین لگوا کر محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ اپنے اردگرد درد دیگر افراد کو بھی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ڈائو یونیورسٹی کراچی کے پروفیسر اور سابق رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شراب نوشی کی وجہ سے بھی لوگوں کے جگر خراب ہو رہے ہیں جگر کی بیماریوں کے حوالے سے لوگوں میں شعور پیدا کر کے انہیں جوانی میں اموات سے بچایا جا سکتا ہے۔ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اپر کوہستان،دریائے سندھ میں داسو کے مقام پر دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
اپر کوہستان،پولیس نے دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے
ہری پور پولیس کا سرچ آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد،مقدمات درج
اے سی بٹگرام کا کوزہ بانڈہ بازار کا دورہ،اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں اور میعار کا معائنہ
ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سےتبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
وفاقی محتسب کی مداخلت سے زرعی ترقیاتی بنک کے ریٹائرڈ سینئر افسر کو بقایاجات کی ادائیگی کردی گئی
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -1 کاکچہری کمپاؤنڈ میں اسٹامپ وینڈرز کے ریکارڈ کا معائنہ
ایبٹ آباد یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیراہتمام ”بزنس آپریشنز کے تجزیہ اور اصلاح کیلئے آپریشنز ریسرچ ٹولز“ ..
ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی ایمرجنسی آفیسرحفیظ الرحمن کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ
ایبٹ آباد امیں الرشید ہسپتال اینڈ کڈنی سنٹر کا قیام اہم قدم ثابت ہوگا، کمشنر ہزارہ
ایبٹ آبادکے ڈاکٹر حذیفہ اورنگزیب اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ہاجرہ نیاز نے سی ایس ایس 2023ءکے امتحان میں کامیابی ..
ایبٹ آباد ،لین دین کے تنا زعہ پر فائرنگ سے نوجوان قتل
ایبٹ آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
-
حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت آجاتی تو نجانے کیا گل کھلاتے